سابق ایم ڈی پی ایس او تقرری کیس: شاہد خاقان کی حفاظتی ضمانت منظور مکمل تفصیل جانیے:
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی کی 27 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو لیگی رہنما کی گرفتاری سے روک دیا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے کراچی کی احتساب عدالت میں دائر پی ایس او ایم ڈی تقرری ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ آپ کو پہلے بھی حفاظتی ضمانت دی گئی تھی جس پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ کراچی عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تاہم ان کے وکیل تین بار پیش ہو چکے ہیں مگر احتساب عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر ابھی حکم امتناعی نہیں دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 مئی تک شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم کی کوئی حکمت عملی نہیں، شرح اموات بڑھ رہی ہے، ایسے میں لاک ڈاؤن میں نرمی کیسی کی جاسکتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے صوبوں کو دیے گئے سامان کی تفصیل جاری کردیاین ڈی ایم کے مطابق تمام صوبوں کو 1 لاکھ 53 ہزار 565 این 95 ماسک، 38 لاکھ 91ہزار 588 فیس ماسک بھیجوائے گئے ہیں۔
مزید پڑھ »
پی ٹی ایم کے رہنما عارف وزیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسےاسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ شام قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے سرکردہ رہنما سردار عارف وزیر پمز ہسپتال اسلام آباد میں دم توڑ گئے،گزشتہ
مزید پڑھ »
وزیر اعلیٰ پنجاب کاپی ڈی ایم اے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان
مزید پڑھ »
M Ibrahim Khan : ایم ابراہیم خان:-کنزیومر اِزم کا اندھا کنواںپاکستانی معاشرے کی بہت سی خصوصیات ایسی ہیں‘ جو دور سے پہچانی جاتی ہیں۔ ہم خاصے جی دار قسم کے واقع ہوئے ہیں۔ کسی بھی معاملے میں کبھی اتنے خوفزدہ نہیں ہوتے کہ جینا حرام ہو جائے‘ پڑھیئےایم ابراہیم خان کا کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »
’’اب اس شہر کو کھلنا ہے‘‘، ایم کیو ایم نے تاجر برادری کے مطالبات کی حمایت کردی’’اب اس شہر کو کھلنا ہے‘‘، ایم کیو ایم نے تاجر برادری کے مطالبات کی حمایت کردی ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »