سجاد علی کا نیا گانا ”بارش“ مداحوں کو بھاگیا SajjadAli NewSong Hit Fans sajjad_official
گانا”بارش“لوگوں کو بھاگیا۔سجاد علی نے گزشتہ روز اپنا نیا گانا ”بارش“ ریلیز کیا، گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا جب کہ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک تقریباً 60 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔گانے کی ویڈیو میں سجاد علی کی نوجوانی کی محبت کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں سجاد علی کی جوانی کا کردار ان
کے بیٹے نے ادا کیا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سجاد علی اپنی محبت سے الگ ہونے کے بعد بھی اس کی یادوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ بعد ازاں ویڈیو میں وقت کے ساتھ محبت کی کہانی بھی آگے بڑھتی ہے اور سجاد علی اداکارہ ریما کی یادوں میں کھوئے ہوتے ہیں۔ ریما نے اس لڑکی کا کردار اداکیا ہے جو نوجوانی میں سجاد علی کو چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سجاد علی کا نیا گانا ’’بارش‘‘ مداحوں کو بھاگیا - ایکسپریس اردوویڈیو میں سجاد علی کی جوانی کا کردار ان کے بیٹے نے ادا کیا ہے
مزید پڑھ »
سجاد علی کا نیا گانا ’ بارش ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبولسجاد علی کا نیا گانا ’ بارش ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول SajjadAli NewSong Released Barish ReemaKhan sajjad_official
مزید پڑھ »
شیاؤمی کا نیا فلیگ شپ فون 13 فروری کو متعارف ہوگا - Mobilephones - Dawn News
مزید پڑھ »