سر میں 10 سال سے گولی ہونے کے باوجود زندہ رہنے والا شخص ARYNewsUrdu
ماسکو: روسی پولیس کے سابق اہلکار ولادی میر کرتوف دماغ میں گولی ہونے کے باوجود 10 سال سے صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس میں ڈاکٹرز نے سابق پولیس اہلکار کے دماغ سے سرجری کے ذریعے گولی نکانے سے انکار کر دیا، ڈاکٹرز کے مطابق دماغ سے گولی نکالنے سے ولادی میر کرتوف کی جان بھی جاسکتی ہے۔ ولادی میر کرتوف نے آج سے 10 سال پہلے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے سے متعلق بتایا کہ اس وقت میں سینٹ پیٹرزبرگ پولیس ڈپارٹمنٹ میں فرائض انجام دے دہا تھا، ایک دن ہمیں گیمنگ سینٹر پر ڈکیتی کی اطلاع ملی، میں اور میرا ساتھی چوری کی رپورٹ ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں میرا ساتھی اہلکار دمتری وروئن جان کی بازی ہار گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں مجھے جو گولی لگی وہ دماغ کی پچھلی سطح سے داخل ہو کر انتہائی اوپر والے حصے میں پھنس گئی،حادثے کے بعد 9 دن کومہ میں رہنے کے بعد میں نے الیگزینڈ ٹو روسکی اسپتال میں آنکھ کھولی۔ ولادی میر کرتوف کا کہنا تھا کہ ان کو لگنے والی گولی 7.62 کیلیبر ناگن ریوالور کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میرے بچنے کی امید نہ ہونے کے برابر تھی،مگر میں نہ صرف آج زندہ ہوں بلکہ اپنی بیوی اور پانچ ماہ کی بیٹی کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہا ہوں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب میں پانچ سال میں ہونے والی اصلاحات 50 سال میں نہیں دیکھیں: العوادسعودی عرب میں پانچ سال میں ہونے والی اصلاحات 50 سال میں نہیں دیکھیں: العواد SaudiArabia DrAwwadSAlawwad Reforms FiveYears Country Development KSAMOFA AwwadSAlawwad
مزید پڑھ »
مری میں جیپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ، 10 شدید زخمی - ایکسپریس اردوزخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں
مزید پڑھ »
13 سال سے پراسرار بیماری میں مبتلا خاتون شیشے میں بند رہنے پر مجبور13 سال سے پراسرار بیماری میں مبتلا خاتون شیشے میں بند رہنے پر مجبور ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
بھارت ریاست بہار میں شادی میں شرکت کے باعث 100 افراد کورونا میں مبتلا دولہا ہلاکبھارت ، ریاست بہار میں شادی میں شرکت کے باعث 100 افراد کورونا میں مبتلا، دولہا ہلاک India Bihar Groom Killed CoronaVirus 100People Infected InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly PMOIndia
مزید پڑھ »
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکاناسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »