سعودی عرب نے ٹرمپ کے غزہ تجاویز مسترد کر دیئے

بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب نے ٹرمپ کے غزہ تجاویز مسترد کر دیئے
PALESTINEISRAELSAUDI ARABIA
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 47%
  • Publisher: 53%

سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے متعلق تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ یہ ردعمل امریکی صدر کے بیان پر سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے رہائشیوں کو مصر یا اردن منتقل ہو جانا چاہیے۔

سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ غیر ملکی ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یہ رد عمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے رہائشیوں کو مصر یا اردن منتقل ہو جانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر امریکا کے قبضے کے بارے میں حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل

کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے پر زور دیا ہے۔ ایک بیان میں سعودی حکومت نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ آج وائٹ ہاؤس میں صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی محصور اور اسرائیل کے ہاتھوں تباہ کی گئی پٹی غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے مالک ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ پر قبضہ کرکے ہم اسے مستحکم کریں گے اور یہاں ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں طویل مدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھ رہا ہوں، ہم غزہ پر قبضہ کرکے اسے ترقی یافتہ بنائیں گے، جس سے علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں ملنے کے ساتھ دوسرے شہریوں کو بسنے کا موقع بھی ملے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں بسایا جائے گا، اب دیکھنا ہے کہ اردن اور مصر کے رہنماؤں کا ردعمل کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خطے کے دیگر رہنماؤں کو اس منصوبے سے متعلق بتایا، جسے انہوں نے پسند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک اردن اور مصر بے گھر فلسطینیوں کو اپنی پناہ میں لے لیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

PALESTINE ISRAEL SAUDI ARABIA DONALD TRUMP GAZA U.S. FOREIGN POLICY

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بہار میں NICOP کے لیے درخواست دائر کرنا اب آسان ہوگیا ہےبہار میں NICOP کے لیے درخواست دائر کرنا اب آسان ہوگیا ہےسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانی شہری اب اپنے اور اپنے خاندان کے لیے NICOP کے لیے پاکستان کے سفارتخانوں میں درخواست دائر کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھ »

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیاایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیاایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »

جاگیرداری پابندیاں نرم کرنے سے انکارجاگیرداری پابندیاں نرم کرنے سے انکارقومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے ایف بی آر کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے جائیداد کی خریداری پر عائد پابندیاں نرم کرنے سے انکار کر دیا۔
مزید پڑھ »

ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے عزائم کا سن کر دھچکا لگا؛ آسٹریلیاٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے عزائم کا سن کر دھچکا لگا؛ آسٹریلیامشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، آسٹریلوی وزیراعظم
مزید پڑھ »

ٹرمپ اور محمد بن سلمان: وہ مطالبات جو سعودی-امریکہ تعلقات کا مستقبل طے کر سکتے ہیںٹرمپ اور محمد بن سلمان: وہ مطالبات جو سعودی-امریکہ تعلقات کا مستقبل طے کر سکتے ہیںسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کی سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پہلے غیر ملکی دورے کے لیے دوبارہ سعودی عرب کا انتخاب کر سکتے ہیں بشرط یہ کہ سعودی عرب کی طرف سے 450 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات خریدی...
مزید پڑھ »

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ میں پھنسا خاندان بے گناہ کیسے ثابت ہوا؟ تفتیش میں حیران کن انکشافسعودیہ میں منشیات اسمگلنگ میں پھنسا خاندان بے گناہ کیسے ثابت ہوا؟ تفتیش میں حیران کن انکشافپاکستانی خاندان کے 5 افراد کو سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:04:49