سعودی عرب: اناج ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ARYNewsUrdu
ریاض: سعودی عرب میں اناج ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا، ملک میں اناج ذخیرہ کرنے کے مخصوص اسٹورز مشرق وسطیٰ کی سطح پر سب سے بڑے ہیں۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت پانی، ماحولیات اور زراعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت میں اناج ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 40 فیصد اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سال 2016 میں مملکت میں اناج ذخیرہ کرنے کے مخصوص ٹاورز کی گنجائش 2.5 ملین ٹن ہوا کرتی تھی جس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اسے 3.5 ملین ٹن تک پہنچا دیا گیا ہے۔اتھارٹی کی فوڈ سیکیورٹی کی پالیسی بھی کامیاب رہی جس کے تحت جو کی درآمدات کو کم کیا گیا جس سے چارے کی گنجائش میں 50 فیصد اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
فلور ملز کی بھی تنظیم نو کرتے ہوئے اسے نجی شعبے کے حوالے کیا گیا، اس شعبے کو 4 مستقل کمپنیوں میں تقسیم کر دیا گیا جس کی مجموعی مالیت تقریباً 5.7 بلین ریال ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب: مصنوعی بارش برسانے کے لیے مزید طیاروں کا معاہدہسعودی عرب نے مصنوعی بارش کے لیے مزید 5 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، سعودی عرب یہ ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دوسرا ملک ہے۔
مزید پڑھ »
سعودی شہریوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اور پروگرامفیفا ورلڈ کپ میں کلیدی کردار ادا کرنے والی فرمز میں سے ایک، ہزاروں سعودی شہریوں کو ایونٹ مینجمنٹ اور حفاظتی پروٹوکول کی تربیت دے گی۔
مزید پڑھ »