سعودی عرب: پارکوں اور ساحلوں کے لیے ایس او پیز جاری

پاکستان خبریں خبریں

سعودی عرب: پارکوں اور ساحلوں کے لیے ایس او پیز جاری
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

سعودی عرب: پارکوں اور ساحلوں کے لیے ایس او پیز جاری ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے پارکوں اور ساحلوں سمیت تمام کھلے تفریحی مقامات پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کا اعلان کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں سعودی وزارت کی طرف سے ایک گائیڈ بک جاری کی گئی ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تفریحی مقامات کے دروازوں، انتظار گاہوں، ٹکٹ کاؤنٹرز، واش رومز اور فوڈ کورٹس پر ڈیڑھ سے 2 میٹر سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لیے فرش پر نشانات لگائے جائیں۔ ان مقامات پر بھی فاصلے کی پابندی کے نشانات لگائے جائیں گے جہاں لوگ بیٹھتے ہوں یا کھڑے ہوتے ہوں، یا جہاں کرسیاں رکھی گئی ہوں۔ نیز، تمام تفریحی مقامات پر بچوں کو کھیلنے سے روکا جائے گا۔گائیڈ لائنز کے مطابق بچوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے جھولوں کی جگہوں کو ہر 2 گھنٹے بعد سینیٹائز کیا جائے گا، ان مقامات پر بھیڑ بھی نہیں ہونے دی جائے گی۔ تفریحی مقامات پر سائیکلیں، صحرائی موٹر سائیکلیں کرائے پر دی جا سکیں گی تاہم استعمال کرنے والے ایک دوسرے کے قریب نہیں جائیں...

ایک صحرائی موٹر سائیکل صرف ایک ہی شخص استعمال کرے گا اور دوسرے شخص کے استعمال سے قبل اسے سینیٹائز کیا جائے گا، تفریحی مقامات پر ایسے پروگرامز سے سختی سے پرہیز کیا جائے گا جن میں ملنے جلنے کے امکانات زیادہ ہوں۔ دیگر ایس او پیز میں نمایاں مقامات پر ٹشو پیپرز کی فراہمی، تفریحی مقامات کی پانی اور صابن سے صفائی، واش رومز اور طہارت خانوں میں خود کار ٹونٹیوں کی تنصیب اور ان کی مسلسل صفائی اور سینیٹائز کرنے کا اہتمام شامل ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی عرب: گھریلو ملازماؤں کے لیے قواعد و ضوابط جاریسعودی عرب: گھریلو ملازماؤں کے لیے قواعد و ضوابط جاریسعودی عرب میں گھریلو ملازماؤں کے لیے صحت سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے، ملازماؤں کو کام شروع کرنے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھونا لازمی ہوگا۔
مزید پڑھ »

سعودی عرب: کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک اور اہم قدمسعودی عرب: کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک اور اہم قدمسعودی وزارتِ داخلہ نے مملکت میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھا لیا، تعلیمی عملے اور طلبہ کو وائرس سے بچانے کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے گئے۔
مزید پڑھ »

چین کے ساتھ کشیدگی کے دوران نریندر مودی کے لیہ دورے کے کیا معنی ہے؟چین کے ساتھ کشیدگی کے دوران نریندر مودی کے لیہ دورے کے کیا معنی ہے؟چین اور انڈیا کی فوجوں کے درمیان 15 اور 16 جون کی درمیان شب دست بدست لڑائی میں 20 انڈین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ کے علاقہ لیہ کا اچانک دورہ کیا۔
مزید پڑھ »

سعودی عرب نے ریاست میں پھنسے غیرملکی جن کے اقامے ختم ہوچکے بڑی خوشخبری سنادیسعودی عرب نے ریاست میں پھنسے غیرملکی جن کے اقامے ختم ہوچکے بڑی خوشخبری سنادیریاض (ویب ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ان غیر ملکیوں کی فیس میں ایک ماہ کی معافی کی منظوری دی ہے جن کے اقامے ختم ہیں، اس بات کا بھی خیال
مزید پڑھ »

سعودی عرب: سخت احتیاطی تدابیر کے تحت خواتین کا ڈرائیونگ اسکول کھول دیا گیاسعودی عرب: سخت احتیاطی تدابیر کے تحت خواتین کا ڈرائیونگ اسکول کھول دیا گیاسعودی شہر دمام میں الامام عبد الرحمٰن بن فیصل یونیورسٹی کے خواتین ڈرائیونگ اسکول میں مقررہ پروٹوکول کے تحت ڈرائیونگ کلاسز بحال کردی گئیں۔
مزید پڑھ »

سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے 4 ڈرون گرائے، عرب اتحاد - World - Dawn Newsسعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے 4 ڈرون گرائے، عرب اتحاد - World - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 12:33:10