سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کو کیا تسلی دے گا؟

پاکستان خبریں خبریں

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کو کیا تسلی دے گا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 77 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 59%

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ: ریاض اب پاکستان کو کیا تسلی دے گا؟

وزیر اعظم عمران خان نے پہلے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ملائشیا کے صدر مہاتیر محمد کی طرف سے بھیجی گئی دعوت پر لبیک کہا لیکن بعد میں سعودی عرب کے ایک روزہ دورے کے بعد نہ صرف خود جانے سے معذوری ظاہر کی بلکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے نہیں بھیجا۔

جبکہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کی کہ پاکستان نے سمٹ میں حصہ اس لیے نہیں لیا کیوں کہ ’مسلم امہ میں تقسیم پر مسلمان ممالک کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پاکستان کو وقت درکار ہے۔‘تصویر کے کاپی رائٹاس تمام صورتحال میں سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ کا اس وقت دورہ کیا اہمیت رکھتا ہے اس پر بات کرتے ہوئے امریکی سیاسی اور سکیورٹی تجزیہ کار مائیکل کگلمین نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے درمیان صیحح معنوں میں غیر جانبدار رہ کر کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا...

ان کے مطابق ’یہ دورہ ’ڈمیج کنٹرول کا دورہ ہے لیکن اس میں سعودی عرب اور پاکستان دونوں ’ڈمیج کنٹرول‘ کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کتنا ڈمیج کنٹرول کر پاتا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ آج کے مرتب کردہ مشترکہ اعلامیے کو ملائیشیا، ترکی اور ایران سمیت تمام مسلم ممالک میں بڑے غور سے دیکھا جائے گا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو کس قسم کی مدد دی ہے۔ ’آج کے دورے کا اعلامیہ دونوں ممالک بڑے غور و فکر اور دھیان سے مرتب دیں...

ان کا کہنا ہے کہ ’اب بھی پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان غیر جانبدار رہنے کی کوشش کرے گا لیکن ریاض کو پاکستان پر جو سبقت حاصل ہے اس میں یہ سب بہت مشکل لگتا ہے۔ خاص طور پر یہ سبقت اس وقت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے جب وہ پاکستان کو انتہائی دگرگوں معاشی بحران میں مالی مدد فراہم کرتا ہے۔‘ ان کے کہنا تھا کہ ’پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی مدد فائدہ مند ہو گی لیکن پاکستان کو دیکھنا یہ ہے کہ یہ مدد کس قیمت میں پاکستان کو ملتی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھلے ایک غریب ملک ہے لیکن اس کو پاکستان کی بہت ضرورت ہے تاکہ وہ مشرق وسطی کی سیاست میں اپنا اثر قائم رکھ سکے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ جمعرات کو اہم دورے پر پاکستان آئیں گے: ترجمان دفتر خارجہسعودی وزیر خارجہ جمعرات کو اہم دورے پر پاکستان آئیں گے: ترجمان دفتر خارجہ
مزید پڑھ »

سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے - World - Dawn Newsسعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے - World - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-13 05:51:33