سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق ARYNewsUrdu
ریاض : تیزرفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی، حادثہ میں پاکستان سے مزدوری کیلئے جانے والے چھ افراد چل بسے، مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے دمام کے پاس خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہی اور پل سے نیچے جا گری، گاڑی میں چھ افراد سوار تھے جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے تھا۔ ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیشہ کے لحاظ سے تین مستری اور تین مزدور تھے۔ جو گھر سے نکل کر اپنے کام پر جارہے تھے، مرنے والوں کی میتیں الجبیل رائل کمیشن اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق سیالکوٹ سے تھا ان میں دو سگے بھائی بھی تھے، جن کے نام شان اور سلیمان بتائے جارہے ہیں۔ ایک بھائی کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی جو اپنی نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر ایک ہفتہ قبل ہی چھٹی گزار کر سعودی عرب واپس آیا تھا۔متوفی روزگار کے لیے پاکستان سے ایک ہفتے قبل ہی پہنچا تھا، ایک مزدور کا تعلق گو جرانوالہ جبکہ ایک کا پشاور سے تھا، جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان بھیجنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کررہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ضلع عمرکوٹ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاسعمرکوٹ (سید ریحان شبیر) شجرکاری مہم ایک قومی فریضہ ہے جوکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے
مزید پڑھ »
ضلع عمرکوٹ میں 17 فروری سے 21 فروری تک پولیو مہم کے حوالے سے اجلاسعمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں 17
مزید پڑھ »
سعودی عرب :شدید سردی کے باعث مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بندسعودی عرب :شدید سردی کے باعث مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند SaudiArabia Winters ColdWeather SchoolClosed
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں سرمایہ کاروں کے لیے نئی سہولیات متعارفریاض: سعودی عرب میں سرمایہ کاروں کے لیے نئی سہولیات متعارف کرنے کا اعلان کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر محنت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی نے ملک میں جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ نیا منصوبہ متعارف کرانے کا
مزید پڑھ »
مالٹا: فراڈ کے الزام میں نصف سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار - World - Dawn News
مزید پڑھ »