سعودی عرب میں عوامی سہولیات کی حفاظت کے لیے نئے قوانین

قانونی خبریں

سعودی عرب میں عوامی سہولیات کی حفاظت کے لیے نئے قوانین
سعودی عربعوامی سہولیاتنئے قوانین
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 65 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 50%
  • Publisher: 53%

سعودی عرب میں عوامی سہولیات کی حفاظت اور ان کے بلا تعطل استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے تحت سڑکوں، سیلابی نکاسی آب کے نظام، پانی، بجلی کے میٹرز اور دیگر عوامی خدمات سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں پر سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو دوگنا جرمانہ کیا جائے گا، جو کہ زیادہ سے زیادہ سزا کے برابر ہوگا سعودی عرب میں عوامی سہولیات کی حفاظت اور ان کے بلا تعطل استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے تحت سڑکوں، سیلابی نکاسی آب کے نظام، پانی، بجلی کے میٹرز اور دیگر عوامی خدمات سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں پر سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ نئے ضوابط کے مطابق، عوامی سڑکوں یا سیلابی نکاسی آب کے نظام کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے، رکاوٹ ڈالنے یا ان کو بلاک کرنے والے افراد پر زیادہ سے

زیادہ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان جرمانوں کا مقصد مرمت کی لاگت کے 75 فیصد تک کا احاطہ کرنا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق اگر کسی گروہ یا افراد کے ایک ساتھ مل کر خلاف ورزی کرنے کا معاملہ سامنے آتا ہے، تو وہ اجتماعی طور پر سزا برداشت کریں گے اور انہیں مرمت کے اخراجات کے علاوہ دیگر نقصانات کی تلافی بھی کرنی ہوگی۔ اس ضمن میں ناکامی کی صورت میں ریاستی محصولات کے قانون کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں، غیر منظور شدہ تعمیرات یا سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام میں نقصانات ڈالنے کی صورت میں 10 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جس کی حد ایک لاکھ ریال رکھی گئی ہے۔ اگر اجازت حاصل کرلی جاتی ہے تو اس جرمانے کو 5 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں ذاتی فائدے کے لیے سڑکوں میں سوراخ یا کاٹ پیٹ کرنے والوں کو 50 ہزار ریال تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، پیٹرولیم مصنوعات یا خطرناک مواد جیسے گندگی کے ساتھ عوامی سڑکوں پر خلل ڈالنے والوں پر 3 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پانی، بجلی کے میٹرز، پبلک ٹیلی فون ڈیوائسز یا ریلوے کے نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں پر بھی 3 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ عوامی سہولت تک غیر قانونی رسائی فراہم کرنے والوں کو 2 ہزار ریال جرمانہ کا سامنا ہوگا۔ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو دوگنا جرمانہ کیا جائے گا، جو کہ زیادہ سے زیادہ سزا کے برابر ہوگا۔ ان فیصلوں کا اختیار مجاز اتھارٹی کے سربراہ کے پاس ہوگا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

سعودی عرب عوامی سہولیات نئے قوانین جرمانہ خلاف ورزی حفاظت

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

PCB چیف نے سعودی عرب میں کرکٹ ترقی اور اسٹیڈیم تعمیر کے لیے تعاون پیش کیاPCB چیف نے سعودی عرب میں کرکٹ ترقی اور اسٹیڈیم تعمیر کے لیے تعاون پیش کیاپی سی بی چیف اور داخلہ وزیر محسن نقوی نے سعودی عرب میں کرکٹ ترقی اور اسٹیڈیم تعمیر کے لیے تمام ممکن سہولیات پیش کیں۔ انہوں نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پاکستان میں چیمپئن ट्रفی 2025 میچ دیکھنے کا بھی دعوت دی۔ یہ تعاون سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
مزید پڑھ »

وزیرِاعظم کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبالوزیرِاعظم کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبالوزیرِاعظم نے شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب میں منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا ہے۔
مزید پڑھ »

سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئیسعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئیسعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب کے5 شہروں کے 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔
مزید پڑھ »

شام؛ حیران کن اور ڈرامائی انداز سے بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے ابو محمد الجولانی کون ہیںشام؛ حیران کن اور ڈرامائی انداز سے بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے ابو محمد الجولانی کون ہیںابو محمد الجولانی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئے تھے
مزید پڑھ »

شام کی صورت حال پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیاشام کی صورت حال پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیاترکیہ سمیت تمام فریقین کیساتھ شام کے معاملے پر رابطے میں ہیں، سعودی عرب
مزید پڑھ »

سعودی عرب میں 19 ہزار 24 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کرلیا گیا ہےسعودی عرب میں 19 ہزار 24 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کرلیا گیا ہےسعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے حوالے سے کام کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ 19 ہزار 24 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ تارکین وطن مقامی قوانین کی انحصار کے خلاف عوری کے علاوے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں بھی ملوث ہیں۔ سعودی عرب کے ایگن کمیٹی نے کہا کہ یہ کمیٹی نے 1212 غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے کے باوجود افراد گرفتار کیے ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 13:48:36