سعودی عرب اور یو اے ای سے 25 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بڑا فضائی آپریشن ARYNewsUrdu
اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں پی آئی اے کے دفاتر پر مسافروں کے رش کے پیش نظر آئندہ ہفتے میں قومی ایئرلائن نے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا۔
پی آئی اے آئندہ ہفتے سعودی عرب سے 10 ہزار افراد کو واپس لائے گی، جب کہ یو اے ای سے 15 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا، ان 25 ہزار مسافروں کو واپس لانے کے لیے 100 سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پروازوں کا مقصد ٹکٹس کی فراہمی آسان کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں جناح ٹرمینل کراچی سے خلیجی ممالک کی 7 پروازیں آپریٹ کی گئیں، اور ایک ہزار سے زائد مسافر روانہ ہوئے۔
ذرایع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پروازوں میں نشستیں دفاتر، ایجنٹس یا ویب سائیٹ کے ذریعے منٹوں کے اندر فروخت ہو رہی تھیں اور زیادہ تر لوگ ٹکٹ حاصل کرنے سے رہ جاتے تھے، اس لیے پی آئی اے نے حکومت پاکستان سے اضافی افراد کو واپس لانے کے لیے اجازت مانگی تھی، اجازت ملنے پر قومی ایئر لائن نے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دیا۔بتایا گیا ہے کہ 25 ہزار مسافروں کو 100 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا جائے گا، یہ ساری خصوصی پروازیں پاکستان سے خالی جائیں...
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے اتنی تعداد میں پروازیں اس لیے لگائی ہیں تاکہ ٹکٹیں آرام سے سب کو دستیاب ہو سکیں، پی آئی اے کے دفاتر زیادہ تر جگہوں پر لاک ڈاؤن کی مقامی حکومتوں کی ہدایات کے باعث بند ہیں، اس لیے ٹکٹیں پاکستان میں پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائٹ یا ایجنٹوں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ زیادہ تر پاکستانی ان پروازوں کے ذریعے وطن واپس آ جائیں گے اور دباؤ کم ہو جائے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب: تمام شہروں میں کرفیو ختم اور معمولات زندگی بحال کرنیکا اعلانریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ملک کے تمام شہروں میں کرفیو ختم اور معمولات زندگی بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں نافذ کرفیو اور دیگر پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلانسعودی عرب میں نافذ کرفیو اور دیگر پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان - ایکسپریس اردوکاروباری سرگرمیاں بحال ، عمرہ، بین الاقوامی سفر اور 50 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی برقرار
مزید پڑھ »
سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحقسعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں لڑکی کو بلیک میل کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیاسعودی عرب میں لڑکی کو بلیک میل کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
مہنگائی کی انتہائی کم شرح، سعودی عرب کی رینکنگ میں کتنے درجے بہتری ہوئی؟ریاض : شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے اور مہنگائی کی شرح میں کمی کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر آگیا۔
مزید پڑھ »