فلم کے اگلے شیڈول کی شوٹنگ ممبئی میں کی جائے گی جبکہ یورپ میں بھی دو رومانوی گانوں کی عکسبندی کا پلان ہے۔
بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد کے شاندار تاج فلک نما پیلس کا رخ کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں موصول ہونے والی دھمکیوں کے باوجود، سلمان نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس تاریخی مقام پر شوٹنگ شروع کر دی ہے۔
اس پیلس سے سلمان خان کی خاص وابستگی ہے، کیونکہ 2014 میں ان کی بہن ارپتا خان کی شادی اسی مقام پر ہوئی تھی۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں پیلس کو خوبصورت روشنیوں سے سجا ہوا دکھایا گیا ہے۔ فلم کے اس سین میں، سلمان خان اور اداکارہ رشمیكا مندنا ایک جشن کا گیت فلمبند کر رہے ہیں جسے معروف موسیقار پریتم نے کمپوز کیا ہے۔
فلم کے اگلے شیڈول کی شوٹنگ ممبئی میں کی جائے گی جبکہ یورپ میں بھی دو رومانوی گانوں کی عکسبندی کا پلان ہے۔ 'سکندر' میں سلمان خان ایک بے رحم بزنس مین کے کردار میں نظر آئیں گے جو آخرکار اپنے گرد پھیلی کرپشن کو چیلنج کرتا ہے۔ اس فلم میں ساتھیاراج اور کاجل اگروال بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سلمان خان نے موت کی دھمکیوں کے باوجود فلم 'سکندر' کی شوٹنگ شروع کردیفلم کی ہدایتکاری اے آر مروگادوس کر رہے ہیں اور پروڈکشن ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے ہو رہی ہے
مزید پڑھ »
قتل کی دھمکیوں کے بعد شوٹنگ کے حق میں نہیں ہوں، سلمان خان کا اعترافقتل کی دھمکیوں کے بعد 60 سے زائد سیکیورٹی گارڈز سیٹ پر موجود ہوتے ہیں
مزید پڑھ »
سلمان نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کیا، مجھے بھی مار رہے تھےکہ ملازم نے بچایا: سابقہ گرل فرینڈ کا انکشافسلمان خان اور سومی علی 8 سالوں تک تعلق میں رہے لیکن سلمان خان کی زندگی میں ایشوریا رائے کی اینٹری کے بعد ان کا سومی سے تعلق ختم ہوگیا تھا
مزید پڑھ »
سلمان خان ماضی میں کس خطرناک بیماری میں مبتلا رہے؟اس بیماری کے انکشاف کے بعد سلمان خان کی امریکا میں سرجری بھی ہوئی : بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »
سلمان خان کا مسلسل دھمکیوں کے باوجود کام جاری رکھنے کا فیصلہدبنگ اسٹار سلمان خان کو قتل کے منڈلاتے خطرے کے پیش نظر بھارتی پولیس کی جانب سے اضافی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے
مزید پڑھ »
سلمان خان لائیو شو میں بابا صدیقی کو یاد کرکے رو پڑےبابا صدیقی کی یاد میں سلمان خان کی نم آنکھیں مداحوں سے پوشیدہ نہ رہ سکیں
مزید پڑھ »