سماعت میں عمران خان کے وکیل کا کہنا: عدالت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک سوموٹو نہیں لے سکی

سیاسی خبریں

سماعت میں عمران خان کے وکیل کا کہنا: عدالت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک سوموٹو نہیں لے سکی
Omeran KhanElectionPetition
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 79 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 59%
  • Publisher: 53%

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

مبینہ دھاندلی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ आम انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد نے کہا کہ عدالت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک اس معاملے پر سوموٹو نہیں لے سکی، اس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ حامد صاحب آپ سینیر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں۔ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس

امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کی کیس کی سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے تو متعلقہ فورم پر جانا چاہیے تھا، ہر امیدوار کے نوٹیفکیشن کے لیے عدالت کو آپکو بتانا ہو گا۔ فارم 45یا 47 دونوں میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہوگا، فارم کو جانچنے کیلئے پوری انکوائری کرنا ہوگی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ حامد صاحب آپ آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں، حامد خان نے کہا کہ میں صرف اعتراضات دور کرنے آیا تھا آپ میرٹ پر بات کر رہے ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک سارا الیکشن ہی غلط تھا ؟ ہر حلقہ کی علیحدگی انکوائری ہوگی، ہر امیدوار اپنے حلقہ کے الزامات کا بتائے گا، پہلے بھی انتخابات دھاندلی کا ایشو اٹھا تھا، انکوائری کیلئے آرڈیننس لانا پڑا تھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کارروائی کا اختیار ہمارے پاس نہیں تھا اس لیے آرڈیننس بنانا پڑا، 184 کے تحت دائرہ ۔اختیار عدالت کا نہیں ہے، وکیل حامد خان نے کہا کہ یہ اس عدالت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک سوموٹو نہیں لے سکی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ حامد صاحب آپ سینیر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں، جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اعتراضات آپ کی درخواست کو دیکھ کر ہی دور کریں گے۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ جو 8 فروری کو ہوا تھا ہم آج تک بھگت رہے ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملہ پر ڈپٹی سپیکر نے بھی ایک کمیٹی بنائی ہے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہمارا اس کمیٹی سے کوئی سروکار نہیں، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کے لیے وقت دے دیا اور مہلت دیتے ہوئے ۔سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

Omeran Khan Election Petition Supreme Court Justice Aminuddin Khan Justice Jamal Khan Mandokhail Hakim Khan

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پیمرا کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ: عمران خان کے نام پر پابندی نہیںپیمرا کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ: عمران خان کے نام پر پابندی نہیںپیمرا نے سینیٹ کمیٹی کو ڈس اور مس انفارمیشن قانون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیوز چینلز میں عمران خان کے نام کا استعمال پابند نہیں ہے۔
مزید پڑھ »

عمران خان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی: وکیل فیصل چوہدریعمران خان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی: وکیل فیصل چوہدریعمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بتایا کہ انہیں ڈیل کی پیشکش ہوئی تھی . انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا کیس جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک ہے اور پی ٹی آئی کے خلاف پہلے چار فیصلوں جیسا فیصلہ ہی ہوگا. انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی.
مزید پڑھ »

بینظیر بھٹو قتل کیس: 17 سال بعد ابھی معمہ حل طلببینظیر بھٹو قتل کیس: 17 سال بعد ابھی معمہ حل طلبپاکستان کی سابقہ وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کا واقعہ 17 سال پر جاچکا ہے، لیکن ابھی تک قاتل کا سراغ نہیں مل سکا۔
مزید پڑھ »

خواجہ آصف: عمران خان اسرائیلی اثاثہ ہیںخواجہ آصف: عمران خان اسرائیلی اثاثہ ہیںوزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلا رہے والوں پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان اسرائیل کی تمام حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی: عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گاپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی: عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گاپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی مطالبات لکھ کر دینے کے حوالے سے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں، تمام کارکنوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات تاخیر کی وجہ سے عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات نہیں ہو سکی۔ شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کو تیز کرنا چاہتی ہے تو پی ٹی آئی کمیٹی کو فیسلیٹیٹ کرے۔
مزید پڑھ »

مذاکرات ہونے اور گفتگو سے حل نکلنا چاہیے، علی محمد خانمذاکرات ہونے اور گفتگو سے حل نکلنا چاہیے، علی محمد خانعمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کی انڈیکیشن ضرور ہے لیکن یہ آسان کام نہیں ہے، منیب فاروق
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:29:32