عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کررہی ہے، یہ اقدام بھی اُن ہی ریفارمز کے تناظر میں لیا گیا ہوگا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
/ فائل فوٹو
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکم امتناع پر حکومت کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ واضح کردوں حکم امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے، اسٹے آرڈ رصرف درخواست گزاروں کو تحفظ دینے کیلئے تھا، حکومت کا سمز بلاک کرنے کا آرڈر اب بھی اِن فیلڈ ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بہتر ہوگا مرکزی درخواست ایک ہی بار سن کر فیصلہ کردیا جائے، عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کررہی ہے، یہ اقدام بھی اُن ہی ریفارمز کے تناظر میں لیا گیا ہوگا، عدالت کوشش کرے گی کہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ ہو...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ہم کیس کی آئندہ سماعت کیلئے جون کی کوئی تاریخ مقرر کردیتے ہیں، فریقین کسی تاریخ پر متفق ہو کر عدالت کو آگاہ کر دیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ بدستور نافذالعمل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹنان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیااسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا
مزید پڑھ »
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا: اسلام آباد ہائیکورٹنان فائلز کو نومبر 2023 سے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں جو شخص جواب جمع کروائے یا ایف بی آرکو مطمئن کردےتو اس کی سم بحال ہو جائے گی: اٹارنی جنرل
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکماسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھ »
پرویز الہٰی کی رہائشگاہ سب جیل قراراسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کے گھر کو سب جیل قرار دیتے ہوئے 15 روز میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی موبائل سم بلاک کرنیکی ایف بی آر کی درخواست مستردقانونی طور پر سمیں بند کرنے کے اس حکم پر عمل کرنے کے پابند نہیں: پی ٹی اے
مزید پڑھ »