سمندری طوفان بپر جوائے بپھر گیا، اورماڑہ میں پانی گھروں میں داخل، کراچی میں 100 ملی میٹر بارش متوقع

پاکستان خبریں خبریں

سمندری طوفان بپر جوائے بپھر گیا، اورماڑہ میں پانی گھروں میں داخل، کراچی میں 100 ملی میٹر بارش متوقع
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

طوفان بپر جوائے کراچی سے صرف 600 کلومیٹر دور رہ گیا ہے اور طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہیں

بھارت میں بھی سمندری طوفان بپر جوائے کے زیر اثر ممبئی میں اتوار کی رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں بارش کا سلسلہ 24 گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ممبئی میں ہفتےکو 38.5 ڈگری کے ساتھ جون کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جبکہ طوفان بپر جوائے کے پیش نظر شہر میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر سائیکلون وارننگ سینٹر زبیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے کراچی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے، 15 جون کو طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات تک ٹکرائے گا، کراچی میں بدھ کی شام سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے۔

زبیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں 6 گھنٹے کے اسپیل میں 100 ملی میٹر بارش متوقع ہے، بدھ کی شام شروع ہونے والی بارش جمعہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ ڈائریکٹر سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق سمندری طوفان کے باعث کراچی میں تیز ہواؤں کا امکان بھی ہے، سائیکلون کا قطر کافی بڑا ہے جس میں کراچی بھی آرہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بپر جوائے 14 جون تک شمال کی جانب بڑھےگا اور 15 جون کی دوپہر کو طوفان جنوب مشرقی سندھ اور بھارتی گجرات کو عبور کرےگا۔

حکام محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کی صبح تک سمندری طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی اور حیدرآباد میں 13 سے 16 جون کے درمیان آندھی کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکانکراچی اور حیدرآباد میں 13 سے 16 جون کے درمیان آندھی کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکانبحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت برقرار ہے
مزید پڑھ »

کراچی: طوفان کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ بندکراچی: طوفان کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ بندکراچی میں سمندری طوفان بپر جوائے کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ مقامی ریسٹورنٹ سے خیابانِ اتحاد تک بند کر دیا گیا ہے۔ DailyJang
مزید پڑھ »

کراچی میں آج بروز پیر شدید ترین گرمی متوقعکراچی میں آج بروز پیر شدید ترین گرمی متوقعکراچی : بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان 'بائیپر جوائے' کے زیر اثر کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع ہوچکی ہیں جس کے سبب کراچی میں
مزید پڑھ »

سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرےگا کراچی پورٹ پرریڈ الرٹ جاریسمندری طوفان مزید شدت اختیار کرےگا کراچی پورٹ پرریڈ الرٹ جاریبحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپر جوائے 24 گھنٹوں میں انتہائی شدت اختیار کرلے گا، طوفان کے پیش نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ
مزید پڑھ »

سمندری طوفان کی شدت میں مسلسل اضافہ، 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکانسمندری طوفان کی شدت میں مسلسل اضافہ، 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکانکراچی: (دنیا نیوز) بحریہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، سمندری طوفان 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »

سمندری طوفان کی شدت میں مسلسل اضافہ، 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکانسمندری طوفان کی شدت میں مسلسل اضافہ، 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکانکراچی: (دنیا نیوز) بحریہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، سمندری طوفان 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-01 07:27:46