سندھ حکومت منہ چھپانے کے قابل بھی نہیں رہی، فیصل واوڈا کی وزیراعلیٰ سندھ پر تنقید ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر سندھ سرکار پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے انتہائی غیر سیاسی اور غیر جمہوری بیان دیا، کل ہی کہا تھا کہ اپوزیشن نورا کشتی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت منہ چھپانے کے قابل بھی نہیں رہی، کل ہی کہا تھا کہ یہ خود بجٹ پاس کرائیں گے، آج تو یہ ماسک سے بھی منہ نہیں چھپاپا رہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا غیر ذمہ دارانہ بیان تعصب کی لہر ہے، الیکشن ہارے، سینیٹ میں شکست اور بجٹ بھی پاس ہوگیا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی اگلا وزیر اعظم بھی عمران خان ہوگا، پاکستان کا مقدر کامیابی اور اپوزیشن کا صرف شکست ہے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کےلیے بچگانہ باتیں کررہی ہے، یہ گھبراگئے ہیں، سندھ کسی کی جاگیر نہیں پاکستان کا صوبہ ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'اگر ریلیف دیا ہے تو صرف سندھ حکومت نے دیا ہے' - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »
ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کی استدعا مسترداسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کی استدعا مسترد کردی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت
مزید پڑھ »
شوگرانکوائری کمیشن سےمتعلق سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »