اسلام آباد(آئی این پی ) سندھ اور پنجاب نے کورونا ازخود نوٹس کیس میں گاڑیوں کی خریداری کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ حکومت سندھ نے بتایا کہ سالانہ بجٹ
میں سے 3 ارب 87 کروڑ 12 لاکھ سے زائد رقم گاڑیوں کی خریداری کے لیے مختص کی ہے۔ اس میں پولیس کی گاڑیوں کی خریداری کے لیے دو ارب روپے، 742 ملین روپے سے زائد رقم بورڈ آف ریونیو کی گاڑیوں کے لیے، 293.790 ملین روپے قانون و پارلیمانی امور اور ججز کی گاڑیوں کے لیے جبکہ 134 ملین روپے محکمہ زراعت کی گاڑیوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔
گزشتہ تین مالیاتی سال کے دوران سندھ حکومت نے گاڑیوں کے لیے 9 ارب 26 کروڑ 78 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔پنجاب حکومت نے بھی سپریم کورٹ میں پیش رفت رپورٹ جمع کراتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 468 ملین روپے مختص کرنے کا اعتراف کرلیا۔ اس میں سے 29 ملین سے محکمہ زراعت کے لئے گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'سندھ حکومت نے بجلی چوروں کی پشت پناہی کی' -اسلام آباد: وزارت توانائی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا۔ سندھ کے وزیر توانائی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے مشترکہ ملکی مفادات کو سیاست کی نظر کیا، بجلی نہ تومفت بنتی ہےاور نہ …
مزید پڑھ »
سندھ حکومت نے بااثر بجلی چوروں کی پشت پناہی کی، وزارت توانائی - ایکسپریس اردوسندھ حکومت نے بااثر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی، ترجمان وزارت توانائی
مزید پڑھ »
‘کورونا معاملے پر وزیراعظم نے عوام کی جان اور روزگار سے متعلق متوازن پالیسی اختیار کی’
مزید پڑھ »
مصر کی پارلیمنٹ نے لیبیا میں ممکنہ فوجی مداخلت کی منظوری دے دی - World - Dawn News
مزید پڑھ »
این ڈی ایم اے کی صوبوں کوحفاظتی سامان کی گیارہویں کیھیپ کی ترسیل
مزید پڑھ »