سندھ حکومت اور آئی جی پولیس کے درميان ايک اور اختلاف سامنے آگيا SamaaTV
سندھ حکومت اور آئی جی پولیس کے درميان ايک اور اختلاف سامنے آگيا۔ صوبائی حکومت نے وڈيروں کے خلاف آواز اٹھانے پر ايس ايس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کو معطل کرکے صوبہ بدر کرنے کا حکم دیا جس پر آئی جی سندھ نے ڈاکٹر رضوان کو فون کرکے چارج چھوڑنے سے روک دیا۔
ايس ايس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان نے 24 نومبر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ پولیس بااثر وڈیروں اور ڈاکوؤں سے ڈرتی ہے۔ وڈیرے ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرتے ہیں اور جب پولیس ان کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو اعلیٰ حکام پولیس کی مدد نہیں کرتے۔ اس بیان کے بعد گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر رضوان کو معطل کرتے ہوئے صوبہ بدر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا مگر آئی جی سندھ اس کے خلاف کھڑے ہوگئے۔
آئی جی نے ڈاکٹر رضوان کر فون کرکے چارج چھوڑنے سے روک دیا اور ہدایت کردی کہ جب تک میں اجازت نہ دوں آپ نے ڈیوٹی جاری رکھنی ہے اور کسی صورت چارج چھوڑنا نہیں ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ حکومت تعلیمی معیار کو بہتر کرنے میں ناکام - ایکسپریس اردوتعلیمی معیار، فنڈز جمع کرنے اور تقسیم کے طریقہ کی جانچ کیلیے ہائی پاور کمیٹی تشکیل
مزید پڑھ »
حکومت کمائی کراچی سے لیتی ہے، خرچ کچھ نہیں کرتی: وزیر اعلیٰ سندھوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ساری کمائی کراچی سے لیتی ہے لیکن یہاں خرچ کرنے کے لیے حکومت کے پاس پیسا نہیں۔
مزید پڑھ »
حکومت کا افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
روزگار اور کاروبار میں سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری، کامیاب جوان پروگرام میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنائیں گے: وزیراعظماسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پر اپوزیشن لیڈر کا بھرپور جوابپی ٹی آئی کے رہنماء فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ميں بيٹھا شخص اصولوں کا پابند ہے، وہ چوروں کا ساتھ نہيں دے گا SamaaTV
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ سندھ سے نوجوان کی انوکھی خواہشwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »