بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر ایک کو بجلی دی جائے ، صوبائی وزیر توانائی
عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹاؤن میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی، منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین نواز علی بروہی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
شرکا نے اس موقع پر کہا کہ عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹاؤن قیام پاکستان سے قبل کی آبادی ہے لیکن بجلی سے محروم رہی ہے ۔ یہاں 450 سے زائد گھر ہیں جنہیں پہلی مرتبہ کے الیکٹرک کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ جس کا افتتاح صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کوشش ہے جو سہولیات ہیں وہ ہر جگہ پہنچائی جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر ایک کو بجلی دی جائے ۔ یہاں سے قریب سولر پارک بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2لاکھ سولر سسٹم کی تقسیم شروع ہوچکی ہے اور 5لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے۔ سولر پارک کے لیے کوشش کریں گے کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار دیں ۔ یہاں کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت دی جائے گی تاکہ روزگار کے مواقع ملیں۔ سستی بجلی سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا ۔ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جو گاؤں ریگولرائز ہونے ہیں، ان پر کام ہو رہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری چاہتے ہیں کہ گھروں کے مالکانہ حقوق گھر کی خواتین کے پاس ہوں۔صنعتیں بھی بہت ضروری ہیں لیکن لوگوں کو بجلی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ یہ بھلائی اور روشنی کا سفر ہے، ہر گاؤں تک بجلی پہنچائیں گے۔Feb 19, 2025 12:35 PMپاک-سعودیہ مشترکہ پروڈکشن کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاقلیاری یونیورسٹی؛ ،ڈاکٹر حسین مہدی وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاریعلی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ کہاں سے ملیں گے؟ جانیےآئی سی سی دبئی میں شیڈول میچز کیلئے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی
مزید پڑھ »
شوگر ملوں کے ہاتھوں گنے کے کسان کا استحصال جاریسندھ میں گنے کی کم پیداوار کی وجہ سے سندھ میں گنے کی قیمت زیادہ ہے
مزید پڑھ »
اَکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیابالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے تصدیق کی ہے کہ کامیڈی فلموں کی مشہور سیریز ہیرا پھیری کی تیسری قسط کی شوٹنگ 2025 کے آخر میں شروع ہوگی۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں شیروں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلیے نس بندی کرنے کا فیصلہنئی قانون سازی کے تحت شیر، چیتے اور دیگر بگ کیٹس کی رجسٹریشن کی جائے گی، بچےتحفے میں دینے پر پابندی ہوگی
مزید پڑھ »
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطراتمستقبل میں کلائمیٹ چینج کے نتیجے میں خوراک، پانی اور توانائی کی فراہمی متاثر ہوگی
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادیشائقین کی آنکھوں میں سبز رنگ میں وسیم، وقار اور شعیب دیکھائی دینے لگے
مزید پڑھ »