مستقبل میں کلائمیٹ چینج کے نتیجے میں خوراک، پانی اور توانائی کی فراہمی متاثر ہوگی
اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ اسے واشنگٹن کی جانب سے پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے دست برداری کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا ایک اہم وعدہ تھا۔ دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں پہلے دس ممالک میں پاکستان کا شمار ہوتا ہے۔ سال 2030 تک پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورت...
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اپنے پہلے دور حکومت میں پیرس معاہدے سے امریکا کو الگ کر لیا تھا، جسے سابق صدر بائیڈن نے الٹ دیا تھا۔ واشنگٹن عام طور پر موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹریٹ کے بجٹ پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کا 22 فیصد فراہم کرتا ہے، جس میں 2024-2025 کے لیے باڈی کے آپریٹنگ اخراجات کا تخمینہ 96.5 ملین ڈالر ہے۔
کلائمیٹ چینج دنیا بھر میں دستیاب پانی کو مختلف اور پیچیدہ طریقے سے متاثر کر رہی ہے۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق کرہ ارض پر دستیاب 0.5 فیصد قابل استعمال پانی کے معاملے پر بھی مختلف خطوں کا تناؤ ہے، موسمیاتی تبدیلی سے عالمی سطح پر اس کی فراہمی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ غیر متوقع بارشیں ہو رہی ہیں، برف کی تہہ سکڑتی جا رہی ہے، سطح سمندر میں اضافہ ہو رہا ہے اور سیلاب و خشک سالی بڑھ رہی ہے۔
سیلابوں نے سڑکوں، پلوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے، جس سے معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ یہ نقصان نہ صرف مالی طور پر تباہ کن ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں میں بھی رکاوٹ ڈال رہا ہے جب کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹس بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے بجلی کی پیداوار میں اتار چڑھاؤ آ رہا ہے، جو ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ فصلوں کی پیداوار میں کمی سے غذائیت کی کمی کا مسئلہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ یہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو متاثر کر رہا ہے جہاں...
پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے اس ایک سو کلومیٹر رقبے میں سیلاب سے نہ صرف انسانی آبادیاں، عمارتوں، سڑکوں اور انفرا اسٹرکچر کو نا قابل تلافی نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس کے ساتھ کھڑی فصل کے بہہ جانے سے خوراک کی شدید قلت کا خطرہ بھی روز بروز بڑھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات بشمول گلگت بلتستان اور چترال کے بالائی حصوں میں موجود اونچے پہاڑوں کی چوٹی پر برف اور منجمد گلیشیئر بڑھتے درجہ حرارت سے پگھل کر جھیلوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ جب یہ جھیلیں انتہائی سطح پر بھر جاتی ہیں تو...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورتفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2030 تک 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ سکیں۔ انہوں نے کراچی میں پاکستان کلائمیٹ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں دنیا کے پہلے 10 ممالک میں سے ایک ہے۔ اورنگزیب نے بین الاقوامی فنڈنگ کے ذرائع تک رسائی بڑھانے اور گرین بانڈز، پائیداری سے منسلک قرضوں اور کاربن کریڈٹ جیسے ٹولز کا استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھ »
او جی ڈی سی ایل کا خام تیل کے ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلانپیداوار میں اضافے سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کردی گئیں
مزید پڑھ »
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے بڑی خوشخبریپیداوار میں اضافے سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کردی گئیں
مزید پڑھ »
آؤٹ ہے یا ناٹ آؤٹ؟ پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ میں دلچسپ صورت حال، ویڈیو دیکھیںپاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دی ہے
مزید پڑھ »
حکومت نے ایک اور آئی پی پی کے ساتھ سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیامیسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا
مزید پڑھ »
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 1 تبدیلی کیپاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک تبدیلی کی ہے، نسیم شاہ کی جگہ میر حامز کو انڈر 19 ورلڈ کپ کی ایک لڑی میں شامل کیا ہے۔
مزید پڑھ »