سندھ: ڈاکٹرز کا 'حفاظتی اقدامات' کے بغیر ڈیوٹی نہ کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News

پاکستان خبریں خبریں

سندھ: ڈاکٹرز کا 'حفاظتی اقدامات' کے بغیر ڈیوٹی نہ کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 51%

سندھ کے ڈاکٹروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک حکومت انہیں حفاظتی لباس فراہم نہیں کرتی اس وقت تک کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں ڈیوٹی نہیں کریں گے۔

حیدرآباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایم اے سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پیر منظور، وائی ڈی اے سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سلطان، ڈاکٹر محمد خان شر، ڈاکٹر عبدالرزاق راجپر، ڈاکٹر یاسین عمرانی اور دیگر بھی شریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو ایک طرف خصوصی پیکج نہیں دیا جارہا ہے اور دوسری طرف بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم اے شروع دن سے ہی ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کرتی رہی ہے لیکن یہ آواز نہیں سنی جارہی ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ ڈاکٹراحتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے گزشتہ 6 دنوں سے بازو میں کالی پٹی پہن کر کام کررہے ہیں لیکن حکومت نے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کو ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Dawn_News /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جوؤں کا علاج کرنے والی دوا میں‌ کرونا کا علاج ہے، آسٹریلوی سائنس دانوں کا دعویٰجوؤں کا علاج کرنے والی دوا میں‌ کرونا کا علاج ہے، آسٹریلوی سائنس دانوں کا دعویٰسڈنی : آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی تحقیق کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ جوؤں کو مارنے والی دوا نے 48 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 وائرس کو ختم کردیا۔
مزید پڑھ »

کراچی میں ڈاکٹرز میاں بیوی کروناوائرس کا شکارکراچی میں ڈاکٹرز میاں بیوی کروناوائرس کا شکارکراچی: شہرقائد میں ڈاکٹرز میاں بیوی کروناوائرس کا شکار ہوگئے، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے تصدیق کردی۔
مزید پڑھ »

سندھ حکومت ڈینیئل پرل کیس کا فیصلہ چیلنج کرے گی، وزیر خارجہ - Pakistan - Dawn Newsسندھ حکومت ڈینیئل پرل کیس کا فیصلہ چیلنج کرے گی، وزیر خارجہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ سندھ کا عوام کو راشن کی فراہمی سے متعلق بڑا حکموزیراعلیٰ سندھ کا عوام کو راشن کی فراہمی سے متعلق بڑا حکمکراچی : حکومت سندھ نے راشن فنڈ بڑھا کرایک ارب10کروڑروپے کردیا,متیاز شیخ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن بڑھنےکی صورت میں راشن اوررقوم بڑھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھ »

وزارت خارجہ کے ملازمین کا کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان -وزارت خارجہ کے ملازمین کا کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان -اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے ملازمین نے کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ملازمین نے کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے، وزارت خارجہ کے افسران 4 دن کی …
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-06 23:09:16