وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے چوہوں کے خاتمے کے لیے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو خط لکھ دیا
وزیر اعلیٰ سندھ کے اسمبلی میں واقع چیمبر میں چوہوں کے ڈیرے سے اسٹاف پریشانی کا شکار ہوگیا۔
ایکسپریس کے مطابق کروڑوں روپے کے فنڈز کے اجراء کے باوجود وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا دفتر زبوں حالی کا شکار ہے۔ وزیراعلی سیکریٹریٹ نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں چیمبر کی تعمیر و مرمت اور چوہوں کو ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو لکھے گئے انتباہی خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کے چیمبر میں چوہوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں چیمبر کی مرمت کیوں نہیں کی گئی؟ چیمبر کا فرنیچر، ,پردے الیکٹرانکس آئٹم غیر معیاری ہیں اور وہ خستہ حالی کا شکار ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ متعدد خطوط لکھنے کے باوجود وزیراعلی چیمبر کی مرمت نہ ہونا افسوس ناک ہے، وزیراعلی چیمبر کی مرمت، تزئین و آرائش کے لیے محکمہ خزانہ کروڑوں روپے جاری کرچکا ہے، بتایا جائے کہ چیمبر کی مرمت کیوں نہیں کی گئی ؟ خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے چیمبر میں چوہوں کے خاتمے کے لیے گولیاں رکھی جائیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
والدین کی غفلت، 7 ماہ کا بچہ چوہوں کے کاٹنے سے جاں بحقچنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 7 ماہ کا بچہ چوہوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں والدین کی غفلت کے سبب 7 ماہ کا بچہ علی شان چوہوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔کمسن بچے علی شان کو والدین فیڈر سے دودھ پ
مزید پڑھ »
مقتولین کے جنازوں کے 20 قافلے، حوثیوں کے جانی نقصان کا واضح ثبوتیمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو حالیہ ایام میں مشرقی صنعاء میں نھم،
مزید پڑھ »
ہراسانی کے معاملے میں انکوائری پر پیمرا کے سینئر عہدیدار معطل - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
بھارتی سفارت خانوں کے باہر کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہارنیویارک: پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں یوم یک جہتئ کشمیر منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں نیویارک میں بھارتی سفارت خانے کے باہر ٹیکسیوں کی ریلی نکالی گئی، کشمیر کونسل ای یو نے یورپی پارلیمنٹ کے سامنے شدید بارش میں بھی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا۔تفصیلا
مزید پڑھ »