محکمہ خوراک کراچی کے گودام میں 1 لاکھ 72 ہزار بیگز کی خورد برد ہوئی، صوبائی وزیر زراعت
سندھ حکومت نے گندم چوری اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نیب کو انکوائری کے لیے خط ارسال کرے گی۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں گندم کی چوری اسکینڈل پر صوبائی حکومت نے نیب سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نیب کو انکوائری کے لیے خط لکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک اور چیف سیکریٹری نے گندم خورد برد سے متعلق لکھا تھا کہ محکمہ خوراک کراچی کے گودام میں 1 لاکھ 72 ہزار بیگز کی خورد برد ہوئی جس سے 500 ملین سے زائد کا نقصان ہوا جب کہ سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار گندم کی بوریاں خورد برد ہوئیں، جو محکمہ خوراک کراچی کے گودام کے سوا ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ حکومت کا پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ -کراچی: سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر کے بعد پی اے ایف میوزیم میں آئیسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کے لیے ابتدائی طور پر …
مزید پڑھ »
سندھ میں گندم کا بحران نہیں، وافر مقدار میں موجود ہے، سیکریٹری خوراکسندھ حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کے معاملہ پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری خوراک لئیق احمد نے کہا کہ سندھ میں گندم کا کوئی بحران نہیں، وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔
مزید پڑھ »
سندھ حکومت نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد کردی - ایکسپریس اردوپابندی کا اطلاق آئندہ 45 روز یا حکومت سندھ کے طے کردہ گندم خریداری کا ہدف مکمل ہونے تک رہے گا، نوٹی فکیشن
مزید پڑھ »
عالمی بینک کاپنجاب حکومت سے دوتہائی کم گندم خریدنے کا مطالبہ - ایکسپریس اردومذاکرات میں ڈیڈلاک کے باعث30کروڑ ڈالرقرضے میں پیشرفت سست روی کا شکار
مزید پڑھ »
کورونا سے متعلق سندھ حکومت کا جواب عدالت عظمیٰ میں جمعکورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں سندھ حکومت نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا سے متعلق سندھ حکومت کا جواب عدالت عظمیٰ میں جمع | Abb Takk News
مزید پڑھ »