ہوٹلز اورریسٹورینٹس سے متعلق نیا حکمنامہ جاری
کراچی: ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے متعلق ترمیمی حکمنامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت اب صوبے بھر میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کرسکیں گے۔
حکم نامے کے مطابق ریسٹورنٹس اور کیفے کے لیے ٹیک اوے کے اوقات کار شام 7 بجے تک ہوں گے، ریسٹورینٹس وکیفے سے ہوم ڈیلیوری سروس رات 10 بجے تک ہوگی، ایس جب کہ ہوٹلز اور کیفے ریسٹورنٹس اوپیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔ دوسری جانب صوبے میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد سے متعلق وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کابینہ ارکان کے ساتھ مشاورت کی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت مخصوص علاقوں میں لاک ڈاون پر غور کررہی ہے۔
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع میں 15 سے زائد ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جب کہ سکھر اور خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں بھی ہاٹ اسپاٹ ایریاز طے کرلیے گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے ایریاز سے متعلق رپورٹ مرتب کی ہے، اور طبی ماہرین نے بھی بعض محلوں اور یوسیز کے لیے سخت اقدامات تجویز کیے ہیں۔
ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں لاک ڈاون کے حوالے سے حتمی فیصلہ 2 روز میں متوقع ہے، اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ حکومت کابجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کافیصلہ ،نجی ٹی وی کادعویٰکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ
مزید پڑھ »
وفاقی حکومت کورونا سے نہیں سندھ حکومت سے لڑنا چاہتی ہے، مرتضیٰ وہابکراچی : ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کورونا سے نہیں سندھ حکومت سے لڑنا چاہتی ہے،
مزید پڑھ »
شاہ محمود حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیابکرونا ریلیف ٹائیگر فورس کو یونین کونسل سطح پر متحرک کرنے کے فیصلے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔
مزید پڑھ »
قبرستان آنیوالی میتوں میں 40 فیصد اضافہ، سردخانے بھر گئے - ایکسپریس اردواموات کی شرح بڑھ گئی، یومیہ 150 سے زائد شہری موت کے منہ میں جارہے ہیں
مزید پڑھ »
ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی تفصیلات جاریاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے دستیاب وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی تفصیلات جاری کر
مزید پڑھ »