سوئڈن میں سکول پر حملہ: 10 ہلاک

Worldwide News خبریں

سوئڈن میں سکول پر حملہ: 10 ہلاک
SWEDENSCHOOL SHOOTINGATTACK
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 65 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 53%
  • Publisher: 59%

سوئڈن کے شہر اوربیرو میں ایک مسلح شخص نے بالغان کے تعلیمی مرکز رزبرگسکا سکول پر حملہ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔ سویڈن کے وزیر اعظم اولف کرستورسون نے یہ واقعہ ملک کی تاریخ کا بدترین حملہ قرار دیا ہے۔

سوئڈن کے شہر اوربیرو میں ایک مسلح شخص نے بالغان کے تعلیمی مرکز رزبرگسکا سکول پر حملہ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں 11 افراد، جن میں حملہ آور بھی شامل ہے، ہلاک ہوئے۔ سویڈن کے وزیر اعظم اولف کرستورسون نے یہ واقعہ ملک کی تاریخ کا بدترین حملہ قرار دیا ہے۔ سرکاری عمارتوں، پارلیمنٹ اور شاہی عمارتوں پر موجود پرچم سرنگوں رہیں گے۔\رزبرگسکا سکول کی ایک طالبہ مروا نے سویڈن کے ٹی وی فور کو بتایا کہ انھوں نے کیسے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ساتھی کی مدد کی۔ ’ہمارے برابر میں بیٹھے شخص کے

کندھے میں گولی لگی، ان کا بہت خون بہہ رہا تھا۔ جب میں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو تین مزید افراد خون میں لت پت پڑے تھے۔‘ مروا مزید کہتی ہیں کہ انھوں نے اور ان کی ایک دوست نے زخمی شخص کے کندھے پر اپنی شال باندھ دی تاکہ ’خون کو بہنے سے روکا جا سکے۔ ہر کوئی صدمے میں تھا۔‘ رزبرگسکا سکول کی ٹیچر لینا وارنمارک کہتی ہیں کہ وہ اپنے کمرے میں بیٹھی تھیں کہ انھوں نے گولیوں کی آوازیں سنیں۔ انھوں نے سویڈن کے ایک ریڈیو سٹیشن کو بتایا کہ اس کے بعد انھوں نے وقفے وقفے سے مزید گولیوں کی آوازیں سنیں تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً ایک گھنٹے تک اپنے کمرے میں بند رہیں۔\رزبرگسکا سکول ایک ایسے کیمپس میں واقع ہے جہاں متعدد دیگر سکول بھی واقع ہیں۔ یہ سکول ایسے لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو کسی بھی سبب ماضی میں اپنی پرائمری یا سیکنڈری تعلیم مکمل نہیں کر سکے تھے۔ ہیلن ورمے بھی رزبرگسکا سکول کی ہی طالبہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت وہیں موجود تھیں جب فائرنگ شروع ہوئی۔ ہیلن نے سویڈن کے ایس وی ٹی چینل کو بتایا کہ ان کے استاد نے انھیں اور ان کے ساتھیوں کو چیخ کر کہا کہ ’دروازے بند کردو اور زمین پر لیٹ جاؤ۔‘ علی المقاد کے خاندان کے ایک فرد بھی رزبرگسکا سکول پر ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے تھے اور وہ یہاں ایک مقامی ہسپتال کے باہر ان کی صحت دریافت کرنے کے لیے موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کزن بھی اس سکول میں ایک طالبہ کو جانتی تھیں اور جب انھیں کال کی گئی تو ’وہ روتے روتے فرش پر گِر گئیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

SWEDEN SCHOOL SHOOTING ATTACK VICTIMS POLICE INVESTIGATION GOVERNMENT RESPONSE

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سویڈن کے اسکول پر حملہ، 10 افراد ہلاکسویڈن کے اسکول پر حملہ، 10 افراد ہلاکیہ پورےسویڈن کے لیے انتہائی دردناک دن ہے، سویڈش وزیراعظم اولگ کرسٹیرسن
مزید پڑھ »

شہرِ آسٹن میں تعلیمی مرکز پر گولہ باری، 10 افراد ہلاکشہرِ آسٹن میں تعلیمی مرکز پر گولہ باری، 10 افراد ہلاکسویڈن کے ایک شہر آسٹن میں ایک تعلیمی مرکز پر گولہ باری میں 10 افراد، بشمول حملہ آور، ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ کو سویڈن کی تاریخ میں سب سے خطرناک اسکول حملہ سمجھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ »

ٹرمپ کا طیارہ حادثے پر ہولناک انکشاف؛ تحقیقات کا حکم بھی دیدیاٹرمپ کا طیارہ حادثے پر ہولناک انکشاف؛ تحقیقات کا حکم بھی دیدیاامریکا میں ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے میں تصادم میں مجموعی طور پر 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے
مزید پڑھ »

لاس اینجلس جنگلات میں تباہی آگلاس اینجلس جنگلات میں تباہی آگلاس اینجلس کے جنگلات میں ایک بڑی آگ لگ گئی ہے جس میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 10 ہزار سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھ »

جنوب مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں کی تباہی، کم از کم 10 ہلاکجنوب مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں کی تباہی، کم از کم 10 ہلاکجنوب مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھ »

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاکبلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-14 01:59:16