سوال پوچھنے کی کیا ضرورت ہے؟ - ExpressNews Opinion
۔ پاکستان میں دنیا کا کوئی غیر ملکی تاجر یا کمپنی ‘ سرمایہ کاری کے لیے تیار کیوں نہیں ہے؟ ہم‘ ہمسایوں سے مستقل جنگ کی صورت حال میں کیوں مبتلا ہیں؟ ہمارے رویے‘ اتنے غیر جمہوری اور غیر مثالی کیوں ہیں؟ بین الاقوامی سطح پر ہم مسلسل بھکاری کیوں ہیں؟ پاکستان سے ہر فہمیدہ انسان بھاگنا کیوں چاہتا ہے؟ یہ دہشت گرد آخر کون ہیں۔ انھیں کس نے پیدا کیا ہے۔
اور ہمارے ہی درپے کیوں ہیں؟ ہم سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر سادگی کیوں نہیں اپنا سکتے؟ ہمارا ہر حکومتی قدم ‘ ہماری اوقات سے بڑھ کر کیوں ہے؟ نوجوانوں کو سیاسی جماعتیں چارہ کیوں بنا کر رکھتی ہیں؟ ہم اپنے ملک میں معیاری ادارے کیوں نہیں بنا پائے؟ ہمارا نظام عدل اور نظام حکومت‘ اتنا ادنیٰ کیوں ہے؟ اس کے علاوہ ان گنت سوالات ہیں۔ جو ذہن میں آتے رہتے ہیں۔ مگر ان کو پوچھنے کا شاید اب کوئی فائدہ ہی نہیں ہے۔
اس لیے کہ اکثر سوالات کے جواب سب کے علم میں ہیں۔ مگر کسی کے اندر ا تنی ہمت نہیں ہے کہ مقتدر طبقے کے گریبان پر ہاتھ ڈال سکے۔ آگے کیا لکھوں ۔ میں نے اس ملک میں رہنا ہے۔ اور عمر کے اس پختہ حصے میں کسی مصیبت کو گلے نہیں لگانا چاہتا۔ لہٰذا جو ہو رہا ہے۔ وہ سو فیصد ٹھیک ہے۔ ملک اللہ کے فضل سے مثالی ترقی کر رہا ہے۔ مہنگائی تو خیر ہے ہی نہیں۔ معیشت مضبوط ترین بنیادوں پر استوار ہے۔ جب ہر معاملہ ٹھیک ہے تو فکر کی کیا بات ہے۔ اور سوال پوچھنے کی کیا ضرورت ہے؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی کی 50 فیصد آبادی پانی کی عدم فراہمی کا شکار ہے، حافظ نعیم - ایکسپریس اردوپانی کے نظام میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی
مزید پڑھ »
بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر یوراج سنگھ نے سوال اُٹھادیا - ایکسپریس اردوبھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر یوراج سنگھ نے سوال اُٹھادیا YuvrajSingh PAKvIND BCCI IndianCricket ExpressNews
مزید پڑھ »
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں؛ یورپی پارلیمنٹ - ایکسپریس اردوبھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں؛ یورپی پارلیمنٹ مزید پڑھیں: ExpressNews
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے مستحکم پالیسی پر عملدرآمد ناگزیر قرار دے دیاپاکستان کو مختلف قسم کے چیلنجوں کا سامنا ہے، پاکستان کو مسلسل اصلاحات کی ضرورت ہوگی: ترجمان آئی ایم ایف کی پریس بریفنگ
مزید پڑھ »
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی آئینی حثیت ختم - ایکسپریس اردوپاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی آئینی حثیت ختم PFF FIFA ExpressNews Zubairnazeerex1
مزید پڑھ »