یہ لوگ جب بھی اسلام آباد آئے، پرامن نہیں آئے، یہاں بندوق اور بدمعاشی نہیں چل سکتی، سینئر صوبائی وزیر
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ڈیجیٹل دہشتگردی کی جا رہی ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دفتر کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی بسوں کی مانیٹرنگ ہو گی ۔ کسی اسٹاف کا رویہ خراب ہوا تو ریکارڈ ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ سیفٹی اور سیکورٹی بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں اور بس ڈرائیور کے رویوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک ٹولہ ہے جو انارکی پھیلا رہا ہے۔سب سے پہلے ہماراملک ہے، ہمارے معاشی حالات بہترہورہے ہیں، اسٹاک بڑھ رہاہے جب کہ یہ لوگ معیشت کے پہیے کو جام کرنا چاہتے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ ہر شخص پانچ پانچ ہزار لوگ لائے ورنہ ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، اس طرح سے یہ لوگ سیاست دانوں کو بلیک میل کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کااندوہناک سانحہ تھا، یہ کوئی عام دن نہیں تھا۔ یہ لوگ جب بھی اسلام آباد آئے، پرامن نہیں آئے۔ گنڈاپورصاحب ان کوچھوڑ کرچلے گئے تھے۔ ایک صوبے کےوزیراعلیٰ کی طرف سے وفاق پریلغارغلط عمل ہے۔ یہاں بندوق اوربدمعاشی نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی ٹولہ ہے جو چاہتا ہے کہ ملک میں انارکی، انتشار پھیلایا جائے۔ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے، لیکن کوئی قوت ہے جو چاہتی ہے کہ پاکستان میں معیشت کا پہیہ نہ چلے۔ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ڈیجیٹل دہشت گردی کی جا رہی ہے۔Nov 17, 2024 09:53 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فیصل قریشی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میںسوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے
مزید پڑھ »
بشری کی رہائی کیلئے ڈیل ہوتی تو وہ جیل میں ہی نہ رہتیں، بیرسٹر گوہربانی کی رہائی بھی ہو گی اور میرٹ پر ہوگی، چئیرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
مبینہ تشدد، اداکارہ نرگس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروا دیاسوشل میڈیا پر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ زخم دکھا رہی ہیں
مزید پڑھ »
عمران خان کیخلاف دہشتگردی مقدمات کی سماعت؛ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلباسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 دہشتگردی مقدمات کی سماعت ہوئی
مزید پڑھ »
عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج، پولیس رپورٹ عدالت میں پیشبانی پی ٹی آئی کی بہن نے مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست دی تھی
مزید پڑھ »
وفاقی وزیراطلاعات نے 27 ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کے تحفظات دور کیے گئے مگرجب یہ جیل میں اپنے بانی سے ملنے گئے تو انہیں ڈانٹ ڈپٹ کی گئی: عطا تارڑ کی گفتگو
مزید پڑھ »