سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ زخم دکھا رہی ہیں
گزشتہ روز نرگس پر تشدد کی خبر سامنے آئی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیا تھا جبکہ حنا پرویز بٹ اداکارہ سے ملنے اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کروانے ان کے گھر بھی پہنچیں تھیں۔
اب اداکارہ نرگس نے شوہر ماجد بشیر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ شوہر نے ان سے جائیداد کے کاغذات اور پیسے مانگے تھے جبکہ ایک خاتون مریم کو گھر لانا چاہتے تھے جس سے انکار پر ماجد نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ کی جانب سے شوہر پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ماجد بشیر نے ان کے بھانجے کے سامنے انکے چہرے پر پستول کے بٹ بھی مارے۔
اداکارہ نے ایک دردناک ویڈیو میں اپنے چہرے اور زبان اور ہاتھوں پر موجود زخم دکھائے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نرگس کو انصاف دلایا جائے اور شوہر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور: اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاشوہر جائیداد کے کاغذات، کیش اور فارم ہاؤس اپنے نام کروانا چاہتا تھا، انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا: اداکارہ کا ایف آئی آر میں مؤقف
مزید پڑھ »
نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، اداکارہ تھانے پہنچ گئیںمیاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا، اداکارہ نے کوئی درخواست نہیں دی: پولیس
مزید پڑھ »
انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیےحسینہ واجد کیخلاف قتل، تشدد اور جبری گمشدگی کی 60 سے زائد مقدمات درج ہیں
مزید پڑھ »
پاکستانی خاتون ڈاکٹر کو مالدیپ میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 1900ڈالر ہتھیانے کا انکشافایف آئی اے نے مالدیپ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر بدر منیر اعوان اور پاکستان میں مقیم اسکے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
مزید پڑھ »
ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی 'سندور' کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئیاداکارہ کے شوہر نے شادی کے 7 ماہ بعد خودکشی کرلی تھی
مزید پڑھ »
نرگس: پاکستانی اداکارہ کا اپنے شوہر انسپیکٹر ماجد بشیر پر تشدد، قتل کی دھمکی دینے کا الزامپاکستانی اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر کے خلاف لاہور میں گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروایا ہے جس میں ان کا الزام ہے کہ انسپیکٹر ماجد بشیر نے انھیں متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھ »