گرمی میں بجلی کی بندش کی وجہ سے کاروبار پر بھی فرق پڑتا ہے، تاہم ایک نوجوان نے کاروبار کو بڑھانے کیلئے سولر پینل کا زبردست استعمال کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ کا رہائشی وہاب تونیو نامی نوجوان موبائل فون چارج کرکے اپنی معاشی ضروریات پوری کرتا ہے۔ گاؤں میں بجلی کی کمیابی کی وجہ سے نوجوان کی پوری دکان ہی سولر پینل پر چلتی ہے جو اس کے کاروبار کا واحد آسرا ہے۔
وہاب نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ ہمارے پاس بجلی نہیں ہے اس لیے ہمارا کام سولر پینل پر ہی چلتا ہے۔نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ سولر ہی غریبوں کے لیے کاروبار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور ہم اسی کے ذریعے اپنا کاروبار چلارہے ہیں، اگر سولر پر بھی ٹیکس لگادیا گیا تو ہم کہاں جائیں گے۔ وہاب نے بتایا کہ ہم نے اپنے کاروبا کو سولر پر شفٹ کیا ہوا ہے اور دکان میں سولر پینل سے ہی موبائل چارج کررہے ہیں، کمپویٹر چلارہے ہیں اور اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔یہاں بجلی نہ ہونے کے سبب اس پسماندہ علاقے میں رہنے والے لوگ 20 سے 30 روپے میں مذکورہ دکان سے فون چارج کرواتے ہیں جبکہ کا تمام تر کاروبار سولر پلیٹس سے ہی منسلک ہے۔
تاہم نوجوان کو یہ پریشانی بھی ہے کہ اگر سولر سے بننے والی بجلی پر بھی حکومت نے ٹیکس عائد کیا تو سولر پینل بھی اس کی قوت خرید سے دور ہوجائیں گے جس سے اس کا کاروبار متاثر ہوسکتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف نے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنےکی کوئی شرط نہیں رکھی: وزیر توانائیبجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی 5 روپے تک کا فرق ہے: اویس لغاری کی پروگرام میں گفتگو
مزید پڑھ »
ٹیکسوں میں کمی کرکے بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ کمی ہوسکتی ہے: پاور ڈویژن کی آئی ایم ایف کو بریفنگآئی ایم ایف کے مشن کو ان چند تبدیلیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا جو سولر پینل کی پالیسی کے حوالے سے متعارف کرائی جارہی ہیں
مزید پڑھ »
ویڈیو: ہیٹ ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیااسکول پرنسپل ویبھو راجپوت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے بچوں کی حاضری میں کمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا
مزید پڑھ »
سرحدی گزرگاہوں کی بندش کے باعث انروا نے رفح میں خوراک کی تقسیم معطل کردیانروا کا کہنا تھا کہ رفح کراسنگ اور کرم ابو سالم کراسنگ کی بندش کی وجہ سے گزشتہ 10 سے اسے کسی قسم کا طبی سامان موصول نہیں ہوا۔
مزید پڑھ »
فلم ہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا: سنجے لیلا بھنسالیہیرامنڈی کا آئیڈیا 18 سال سے موجود تھالیکن کہانی بہت وسیع ہونے کی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی: بھارتی ہدایتکار
مزید پڑھ »
ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو خبردار کردیا گیاآٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے سمز مینوئل طریقے سے بلاک کی جا رہی ہیں
مزید پڑھ »