لوگ سولر پینلز پر منتقل ہو رہے ہیں، جس کے باعث بجلی کی طلب میں کمی آئی ہے
عالمی مالیاتی فنڈ نے سولر پینلز کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث قومی گرڈ سے بجلی کی کھپت میں تیزی سے ہونیوالی کمی اورگرتی ہوئی اقتصادی ڈیمانڈ کے نتیجے میں درآمدی گیس کے سرپلس ہونے کے 2 مسائل پر قابو پانے کیلیے حکومتی پالیسی طلب کر لی ہے۔
پاکستان نے جنوری تک گیس کی فراہمی منقطع کر کے صنعتوں کو قومی گرڈ پر منتقل کرنے کاوعدہ کر رکھا ہے ، اس شرط نے صنعت کاروں کو کاروبار کی بڑھتی لاگت کے حوالے سے پریشان کیا ہوا ہے۔گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے 400 ارب روپے سے زائد کے بقایا جات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا حکومت نے بتایا کہ عدالتوں کے حکم امتناعی کی وجہ سے وصولیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
تاہم آئی ایم ایف کو شمسی توانائی کے استعمال سے متعلق سوالوں کا تسلی بخش جواب نہیں ملا اور اس نے وزارت توانائی پر زور دیا وہ اس معاملے پر رہنمائی کرے۔ گزشتہ سال مئی میں پروگرام کے مذاکرات کے وقت، پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا تھا کہ وہ سولر پینلز کیلئے نیٹ میٹرنگ کی حکمت عملی ختم کر دے گا اور اسے گراس میٹرنگ سے تبدیل کرے گا جس کا مقصد صارفین کو مہنگی اور ناقابل برداشت گرڈ بجلی فروخت کرنا...
ستمبر میں بجلی کی پیداوار تخمینوں سے 10 فیصد کم تھی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران طلب میں بھی 8 فیصد کمی آئی۔ آئی ایم ایف نے بجلی کی مجموعی طلب پر وزیراعظم کے سرمائی بجلی پیکج کے اثرات کے متعلق بھی دریافت کیا لیکن ذرائع کے مطابق اس کا ٹھوس جواب نہیں دیا گیا ۔ آئی ایم ایف نے پھر زور دیا کہ حکومت کو صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو بجلی کی سبسڈی دینی چاہیے۔تاہم پاور ڈویژن کا موقف تھا اس پر عمل درآمد میں قانونی مشکلات درپیش تھیںکیونکہ زیادہ تر کیسوں میں بجلی کے میٹرز قابضین کے نام نہیں تھے۔ آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر میں کم طلب کی وجہ سے 1000 ایم ایم سی ایف ڈی درآمدی اضافی گیس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے بھارت کو ڈیڈ لائن دیدیپی سی بی نے بھارت سے ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے واضح جواب ہاں یا نہیں مانگ لیا
مزید پڑھ »
طالبہ سے مبینہ زیادتی: پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج، غیر مصدقہ خبر وائرل کرنے پر مقدمہ درجبچی کے والدین نے کہا کہ بیٹی 2 اکتوبر کو گھر میں گری جس سے اس کو گہری چوٹ آئی تھی: ایف آئی آر کا متن
مزید پڑھ »
زرمبادلہ ذخائر کو جون 2025 کے آخر تک 13 ارب ڈالر تک پہنچانا ہدف ہے، گورنر اسٹیٹ بینکجمیل احمد نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پرعالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی
مزید پڑھ »
معاشی اصلاحات پرعمل درآمد کیے بغیر پاکستان کے پاس کوئی چارہ نہیں: محمد اورنگزیبواشنگٹن میں وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف ڈائریکٹر صے گفتگو، سعودی ہم منصب اور سٹی بینک کے وفد سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور تعاون پر تبادلہ خیال
مزید پڑھ »
ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز کا کلیدی کردار برقرار ہے، ایف بی آرایف بی آر نے بتایا کہ مخصوص تبدیلیاں وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کی گئی ہیں
مزید پڑھ »
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت؛ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکیعمران خان نے توشہ خانہ 2 کیس میں وکیل مقررکرنے کے لیے وقت مانگ لیا
مزید پڑھ »