لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 90.74 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ پیش کیا جانا ہے جس کے حوالے سے سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ملک بھر میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد جب کاروبار کا آغاز ہوا تو اس وقت بھی حصص مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران 141.19 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی جبکہ دوسرے روز 100 انڈیکس 235.81 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی جس کے بعد انڈیکس 33931.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں پہلے دو گھنٹوں کے دوران غیر یقینی صورتحال رہی، جس کے بعد پہلے دو گھنٹوں کے دوران 66.24 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، مندی کے باعث انڈیکس 33866 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
کاروبار میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، ایک موقع پر انڈیکس 33820.09 پوائنٹس کی نچلی سطح جبکہ تیزی کے باعث انڈیکس 34062.14 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔ تاہم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 90.74 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34021.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.27 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران 12 کروڑ 41 لاکھ 36 ہزار 907 شیئرز کا لین دین ہوا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تنخواہ میں 50فیصد کٹوتی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورہ انگلینڈ کی منظوری - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی مذمتہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی سفاکانہ ہے۔
مزید پڑھ »
‘مریم، نوازشریف کی تصویر کے باوجود سینے پر تمغہ سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں’
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کی لاک ڈاؤن میں اضافے اور سختی کے حوالے سے افواہوں کی تردیدترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے لاک ڈاؤن میں اضافے اور سختی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے عوام حکومت کے اعلان تک افواہوں پر کان نہ دھریں۔
مزید پڑھ »
نواز شریف کی تصویر نے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، عظمیٰ بخاریمسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی تصویر نے دو دن سے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
مزید پڑھ »
تائیوان نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی منظوری دے دیتائیوان نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈسویئر دوا کی منظوری دے دی، تائیوان میں سخت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح نہایت کم ہے۔
مزید پڑھ »