چیف جسٹس کے زیر صدارت اجلاس، تدریسی ماہرین اور اسکالرز کی بھی شرکت، شرکا کا خامیاں دور کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور
چیف جسٹس کے زیر صدارت اجلاس، تدریسی ماہرین اور اسکالرز کی بھی شرکت، شرکا کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زورسپریم کورٹ نے نظام انصاف میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، سائلین اور شہریوں سے بھی رائے لی جائے گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں انصاف کی فراہمی کو بہتر کرنے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں درس و تدریس سے وابستہ اسکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ صدر و سیکرٹری سپریم کورٹ بار بھی اجلاس میں شریک...
اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں انصاف کی فراہمی بہتر کرنے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا، اجلاس میں نظام انصاف کو بہتر کرنے کے لیے جامع اصلاحات پر غور کیا گیا، چیف جسٹس نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے نظام انصاف کو درپیش چیلنجوں سے متعلق آگاہ کیا، عدالت عظمیٰ سے لے کر ماتحت عدلیہ اور نظام انصاف کے ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیہ سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ اصلاحات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، سائلین اور شہریوں سے بھی رائے لی جائے گی، چیف جسٹس نے نظام انصاف میں اصلاحات کے لیے یونیورسٹیوں کے کردار کو سراہا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاس کے شرکاء کو نظام انصاف میں ناگزیر اصلاحات پر بریفنگ دی۔ ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ شیر شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کے اصلاحات سے متعلق وژن کے مطابق قلیل مدتی پلان پیش کیا، ہمایوں ظفر نے عدالتی نظام کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے مختلف پلان پیش کیے، اجلاس کے شرکاء نے نظام انصاف کے طریقہ کار کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا، شرکاء کی جانب سے نظام انصاف میں موجودہ خامیوں کو دور کرنے، شفافیت لانے اور استعداد کار بڑھانے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی...
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کی جانب سے نامزد فوکل پرسن اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرانے کے لیے سپریم کورٹ ٹیم سے رابطہ کاری کی ذمہ داری ادا کرے گا۔Nov 13, 2024 09:46 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وکلا ایکشن کمیٹی کا 26ویں آئینی ترمیم پر ملک گیر تحریک شروع کرنے کا عندیہوکلا ایکشن کمیٹی کا پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار سے ملک بھر میں ریفرنڈم کروانے کا بھی مطالبہ
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنجبشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
مزید پڑھ »
26ویں آئینی ترمیم، جے یو آئی، ن لیگ اور پی پی عدالتی اصلاحات پر متفقجے یو آئی سربراہ کا اتفاق رائے کیلیے تحریک انصاف کے پاس جانے کا بھی اعلان، حکومت کی ترامیم کو پھر مسترد کردیا
مزید پڑھ »
سرکاری ملازمین کے بچوں کو اشتہار یا اوپن میرٹ کے بغیر نوکری دینے کی پالیسی ختم کرنیکا حکموزیراعظم کو بھی کوٹے سے متعلق رولز نرم کرنے کا اختیار نہیں، کوٹے پر ملازمتوں کا حصول میرٹ کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ امتیازی سلوک بھی ہے: سپریم کورٹ
مزید پڑھ »
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہجوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچ کا فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے ہوا: ذرائع
مزید پڑھ »
شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہبنگلادیش؛ شیخ حسینہ کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ
مزید پڑھ »