اگر فیصلوں پرعملدرآمدنہیں ہوتا تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا معاملہ ججز کمیٹی میں اٹھاؤں گا: سپریم کورٹ جج
— فوٹو: اسکرین گریباسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا کہناتھاکہ میں قائم مقام چیف جسٹس نہیں، سینیئرترین جج ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا معاملہ ججز کمیٹی میں اٹھاؤں گا، یہ ممکن نہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمدنہ ہو، میں نے دیکھاکہ 2014 کے فیصلے پر اب عمل ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایسا نہیں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں ہوتا، سپریم کورٹ اپنا اختیار آئین سے لیتی ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم توازن برقرار رکھیں، اگر فیصلوں پرعملدرآمدنہیں ہوتا تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسٰی میرے بہت اچھے دوست ہیں، اللہ انہیں اچھی صحت میں رکھے۔
جسٹس منصور علی کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کو اتھارٹی کہیں اور سے نہیں آئین سے حاصل ہوئی ہے، اگر اس طرف چل پڑے کہ عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوسکتا تو آئینی توازن بگڑ جائےگا، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرنا روایت نہیں لازمی آئینی تقاضہ ہے، اگر کوئی نیا نظام بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں، معاملات اس طرح نہیں چلیں گے۔
9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری پر ہائیکورٹ کا اعتراض، کے پی حکومت کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لیجانے کا فیصلہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خدشہ ہے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ہے: پی ٹی آئی2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی، اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا سپریم کورٹ اور ججوں پر سمجھوتہ ہوگا: چیئرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ؛ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرارسپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ فیصلہ سنا رہے ہیں
مزید پڑھ »
محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ نہیں پتہ، پی سی بی یا وزارت داخلہ میں سے ایک فیصلہ کرلیں، شاہد آفریدیمحسن نقوی کے مشیر اچھے نہیں، ایڈوائزر کے کہنے پر چلیں گے تو کچھ نہیں ہوگا، شاہد آفریدی
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے اسٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکمسپریم کورٹ نے 11 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جو جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا
مزید پڑھ »
مالی بحران، خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیمی اداروں کی زمین بیچنے کا فیصلہسپریم کورٹ کے حکم پر اراضی مالکان کو 30 ارب روپے سے زیادہ رقم ادا کرنی ہے، فنڈز نہیں، اس لیے زمین بیچی جارہی ہے: سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں آزاد ارکان کی تصدیق کون کرے گا؟ الیکشن کمیشنبیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں لہذا اس معاملے پر سپریم کورٹ ان چیمبر رہنمائی کرے، خط
مزید پڑھ »