سپریم کورٹ، آرمی چیف کی توسیع پارلیمنٹ کے سپرد، 6 ماہ دیدیئے گئے

پاکستان خبریں خبریں

سپریم کورٹ، آرمی چیف کی توسیع پارلیمنٹ کے سپرد، 6 ماہ دیدیئے گئے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

سپریم کورٹ، آرمی چیف کی توسیع پارلیمنٹ کے سپرد، 6 ماہ دیدیئے گئے ويڈيو لنک: DailyJang

اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست کا مختصرفیصلہ جاری کرتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی مشروط توسیع کردی جس کا اطلاق جمعرات 28 نومبر سے ہو گا، نئی قانون سازی 28 مئی 2020ء تک کرنا ہو گی‘ اس وقت تک جنرل باجوہ عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔

جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی‘ عدالت نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو کام جاری رکھنے کی مشروط اجازت دینے پر رضامندی ظاہرکرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور خان اورآرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم سے 4 نکات پر مشتمل بیان حلفی طلب کیااور فیصلہ محفوظ کرلیا۔

قبل ازیں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں بتایا گیا کہ جنرل کبھی ریٹائر نہیں ہوتے، اگرجنرل ریٹائر نہیں ہوتے تو پنشن بھی نہیں ہوتی۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ کردیا جس کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی۔ دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔اٹارنی جنرل نے اس پر موقف اپنایا کہ اگرمدت مقرر نہ کریں تو تاحکم ثانی آرمی چیف تعینات ہوگا‘ مدت مکمل ہونے کے بعد جنرل ریٹائر ہوجاتا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سپریم کورٹ کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں6 ماہ مشروط توسیع کی اجازت - ایکسپریس اردوسپریم کورٹ کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں6 ماہ مشروط توسیع کی اجازت - ایکسپریس اردوحکومت ایک سے دوسرا موقف اپناتی رہی، تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑ رہے ہیں، عدالت
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ میں آرمی چیف ایکسٹیشن کیس سماعت کاآغازسپریم کورٹ میں آرمی چیف ایکسٹیشن کیس سماعت کاآغازسپریم کورٹ میں آرمی چیف ایکسٹیشن کیس سماعت کاآغاز
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع دے دیسپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع دے دیسپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع دے دی SupremeCourt pid_gov OfficialDGISPR
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیعسپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس کا فیصلہ محفوظ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-07 17:42:35