اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا اور کہا کہ دفاتر میں سرکاری ملازمین کیلئے صاحب کا لفظ حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں زمین کے معاوضے کے معاملے پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ںے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سرکاری افسران پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے ایک سال قبل حکم جاری کیا تھا، ایک سال بعد بتایا جارہا ہے معاوضے کی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ 17نومبر 2022 کو عدالت نے حکم جاری کیا ، وکیل پنجاب حکومت نے کہا متفرق درخواست دائر کردی گئی، ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے جواب جمع کرا دیا گیا، حکومت پنجاب نے بشیراں بی بی کی زمین کی ملکیت کوتسلیم کیا، 26مارچ1990سے معاوضےکی ادائیگی کا کہا گیا، بشیراں بی بی کی زمین پرڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر سےمتعلق ملکیت تسلیم کی۔
عدالت کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ، ممبر کےنام کیساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنا مائنڈ سیٹ کو ظاہر کرتا ہے، دفاتر میں سرکاری ملازمین کیلئے صاحب کا لفظ حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے ، آئین میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیااسلام آباد : سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا اور کہا کہ دفاتر میں سرکاری ملازمین کیلئے صاحب کا لفظ حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے 'صاحب' کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیااسلام آباد : سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا اور کہا کہ دفاتر میں سرکاری ملازمین کیلئے صاحب کا لفظ حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھ »
زمین کے معاوضے کا کیس؛سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے ’’صاحب‘‘کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) زمین کے معاوضے کے کیس میں سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے ’’صاحب‘‘کا لفظ استعمال کرنے سے روک
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا سرکاری افسران کیلئے بڑا حکم1990 میں سرکاری ملکیت اور استعمال میں لائی گئی اراضی کا معاوضہ اب تک ادا نہ کئے جانے پر سپریم کورٹ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور سرکاری افسروں سے شدید
مزید پڑھ »
انکم ٹیکس کمشنر کو عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 10ہزار روپے جرمانہ سپریم کورٹ کی کیس کے حکمنامے میں اہم آبزرویشنزاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس کمشنر کو عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 10ہزار روپے جرمانہ کردیا ، عدالت نے کیس کے حکمنامے میں اہم
مزید پڑھ »
پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون خاص شخصیات اور مقاصد کیلئے بنایا گیاسپریم کورٹ میں جواب جمعاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور تحریک انصاف کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔صدرسپریم کورٹ
مزید پڑھ »