17 اکتوبر ژوب میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی کی جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے اور 5 کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جہاں سے 5 خوارج کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد قبضے میں لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ خوارج کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس بھی ملی ہیں جب کہ گرفتار خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے، یہ سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اکتوبر کو ژوب میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی کی جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، سکیورٹی فورسز شہریوں کو دہشتگردی کی لعنت سے بچانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔پی پی اور جے یو آئی کا ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا: بلاول کا مولانا سے ملاقات کے بعد اعلانپی پی اور جے یو آئی کا ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا: بلاول کا مولانا سے ملاقات کے بعد...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنپاک فوج نے بلوچستان کے ضلع پشین اور زhob میں سرگرم دہشت گردوں پر دو علیحدہ عمل کردارے کیے، جس کے دوران دو خوارج دہشت گرد ہلاک ہوئے اور پانچ گرفتار ہوئے۔
مزید پڑھ »
شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہیدشمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک، 6 جوان شہیدآئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات ہوئے۔
مزید پڑھ »
وزیرستان میں فورسز کی کاروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہیدشمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ 6 فوجی جوان بھی شہید ہو گئے۔
مزید پڑھ »
وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہیدفائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
شمالی وزیرستان میں ہلاک دہشتگردوں سے افغان شناختی کارڈ برآمدشمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد مارے گئے تھے
مزید پڑھ »