پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کی منظوری کے اگلے روز دوپہر کو مولانا فضل الرحمان کا...
پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کی منظوری کے اگلے روز دوپہر کو مولانا فضل الرحمان کا مسیج آیا کہ شام کے کھانے کے لئے ان کے ہاں حاضر ہوجاؤں۔ پہنچا تو ان کے گھر میں تل دھرنےکو جگہ نہیں تھی۔
تقریب کا سبب حضرت مفتی تقی عثمانی بنے تھے کیونکہ وہ خصوصی طور پر مولانا کا ماتھا چومنے کراچی سے تشریف لائے تھے لیکن درجنوں اور بھی ایسے تھے جن میں کوئی گل دستہ پیش کررہا تھا ، کوئی ہاتھ چوم رہا تھا تو کوئی معانقہ کرکے مولانا کو خراج تحسین پیش کررہا تھا۔مولانا فضل الرحمان نے مختصر روداد بیان کی اور پھر اس معرکے کے اپنے سپہ سالار سینیٹر کامران مرتضیٰ سے کہا کہ وہ شرکا کو بریف کریں ۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مقررہ تاریخ تک سود کا خاتمہ کیا جائے گا۔ چار کی بجائے اب ایک جگہ مدارس کی رجسٹریشن ہوگی۔ فیڈرل شریعت کورٹ میں اصلاحات کی گئی ہیں ۔و غیرہ ۔ یہ سن کو مولانا تقی عثمانی ،جو وفاق المدارس کے صدر بھی ہیں ،نے آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کی اپیل بھی کی ۔ آئین میں ترمیم کا جو پہلا مسودہ حکومت نے تیار کیا تھا اس کو ماننے کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی قیادت نے مولانا کو قائل کرنے کی بہت کوشش کی ۔ ان کا خیال تھا کہ مولانا حکومت میں حصہ ڈیمانڈ کریں گے لیکن وہ ڈٹ گئے اور پہلے مسودہ سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔ مسودہ دیکھا تو بقول مولانا کے اس لفافے سے کالا ناگ نکل آیا اور اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ناگ کے دانت توڑ دئیے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا نہیں ہوتا، نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیمایسی وکٹ پر کسی بھی قسم کی بال کی توقع کرنی چاہیے، ٹیسٹ میچ میں جتنا اچھا ہورہا ہو کوشش کرنی چاہیے مزید بہتر ہو، سعود
مزید پڑھ »
تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلیاگر پکاسو فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اور بھی قیمتی ہو جائے گی
مزید پڑھ »
ماہرہ خان فلم رئیس کا حصہ کیسے بنیں ڈائریکٹر نے راز سے پردہ اٹھا دیارئیس کے لیے ایک ایسی لڑکی چاہتے ہیں جو 30 سال سے زیادہ عمر کی ہو اور اچھی اردو بول سکے
مزید پڑھ »
ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک مقابلہ منعقد کرانے کا اعلاناس مقابلے کے تحت ٹک ٹاک صارفین کو ایسی مختصر ویڈیوز تیار کرنی ہوں گی جن میں 6 موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہو۔
مزید پڑھ »
ماہرہ خان فلم رئیس کا حصہ کیسے بنیں، ڈائریکٹر نے راز سے پردہ اٹھا دیارئیس کے لیے ایک ایسی لڑکی چاہتے ہیں جو 30 سال سے زیادہ عمر کی ہو اور اچھی اردو بول سکے
مزید پڑھ »
ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، فضل الرحمٰن26 ویں آئینی ترمیم سے بحران پیدا نہیں ہو گا، مرضی کے فیصلے آئے تو شدید ردعمل دیں گے ، سربراہ جے یو آئی
مزید پڑھ »