سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

بھارتی فوج کی پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران تودا گرنے سے اہلکار برف میں دب گئے

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی اور 2 قلی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاچن گلیشیئر میں 19 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج کی 8 افراد پر مشتمل پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران اس پر برفانی تودے گرنے لگے جس کے نتیجے میں تمام افراد برف میں دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور برف میں دبے اہلکاروں کو باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی اور قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں 8 میں سے 6 افراد ہائپوتھرمیا یعنی ٹھنڈ سے ہلاک ہوگئے جن میں 4 فوجی اور 2 قلی تھی جبکہ باقی دونوں افراد کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

سیاچن گلیشیئر ہمالیہ کے مشرقی قراقرم پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جسے دنیا کا بلند ترین فوجی علاقہ قرار دیا جاتا ہے اور اس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہوچکی ہے۔ سردی کے موسم میں سیاچن میں برفانی تودوں کا گرنا معمول ہے اور درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سے بھی گرجاتا ہے۔ اس علاقے میں گولی سے زیادہ ہلاکتیں موسم کی وجہ سے ہوتی ہیں اور دسمبر 2015 میں بھارتی وزیر داخلہ راؤ اندرجیت سنگھ نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ موسم کی وجہ سے بھارتی فوج کے 869 فوجی سیاچن میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لندن میں فضا سے گرنے والے شخص کی شناخت کا معمہلندن میں فضا سے گرنے والے شخص کی شناخت کا معمہبرطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے کینیا کے حکام کو اس شخص کی انگلیوں کے نشانات فراہم کیے ہیں۔ کینیا میں حکام اب تک اس شخص کی شناخت کا پتا نہیں لگا سکے۔
مزید پڑھ »

کینیا: طیارے سے گرنے والے شخص کی شناخت کا معمہکینیا: طیارے سے گرنے والے شخص کی شناخت کا معمہبرطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے کینیا کے حکام کو اس شخص کی انگلیوں کے نشانات فراہم کیے ہیں۔ کینیا میں حکام اب تک اس شخص کی شناخت کا پتا نہیں لگا سکے۔
مزید پڑھ »

دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں امن قائم ہونے کا بھارتی بیان مسترد کردیا - ایکسپریس اردودفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں امن قائم ہونے کا بھارتی بیان مسترد کردیا - ایکسپریس اردواگر امن قائم ہوگیا تو مقبوضہ وادی میں معمول کی صورتحال دنیا کی نظروں سے کیوں اوجھل ہے؟ ترجمان
مزید پڑھ »

بھارتی قید میں بن لادن ہلاکبھارتی قید میں بن لادن ہلاکبھارتی قید میں بن لادن ہلاک مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-22 11:34:35