سیاچن میں سانحہ گیاری کے شہدا کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے | Abb Takk News

پاکستان خبریں خبریں

سیاچن میں سانحہ گیاری کے شہدا کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے | Abb Takk News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 78 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 68%

ویب ڈیسک: سیاچن میں سانحہ گیاری کے شہدا کی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے، دو ہزار بارہ میں گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے ایک سو چوبیس فوجی اہکاروں سمیت ایک سو پینتس افراد شہید ہوگئے تھے۔ تفصی

لات کے مطابق گیاری سیکٹر سانحے کو آٹھ سال گزر گئے لیکن شہیدوں کی قربانی کو آج تک کوئی پاکستانی بھلا نہیں سکا، ہرسال پاک آرمی اور قوم کی جانب سے گیاری سیکٹر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ سات اپریل 2012ءکو دنیا کے بلند اور سخت ترین فوجی محاذ سیاچن کے گیاری سیکٹر پر قیامت ٹوٹ پڑی، قراقرم کے پہاڑی سلسلے کے حساس علاقے میں واقع ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈ کوارٹر ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گیا۔ گیاری سیکٹرمیں فوجی جوان شدید سرد موسم میں مضبوط چٹان کی طرح سرحدوں کی حفاظت...

حادثے میں پاک فوج کے کرنل سمیت 139جوان شہید ہوئے، ان میں 114کا تعلق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے تھا، سانحے کے بعد برف کے پہاڑ کے نیچے سے شہدا کے جسد خاکی نکالنا بھی بڑا مرحلہ تھا، تاہم اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے برف تلے دبے شہداکے جسد خاکی نکالنے کا عزم کیا اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مسلسل دو سال جاری رہا۔

واضح رہے کہ انیس سو چوراسی میں بھارتی فوج نے سیاچن پر اپنا ناجائز تسلط جما لیا تھا جس کے جواب میں پاکستان کو بھی اپنی فوجیں وہاں متعین کرنا پڑیں۔ یوں ہندوستان کے اس ناجائز قبضے کے نتیجے میں نہ صرف دونوں ممالک کے معاشی مسائل پر خاصا بوجھ پڑ رہا ہے بلکہ قابض انڈین آرمی نے گذشتہ اکتیس برسوں میں اس گلیشئر کو اتنا گندا کر دیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان کی جانب آنے والے پانی پر اس کے اثرات خطرناک حد تک مرتب ہو سکتے ہیں اور مستقبل میں یہ گلیشئر پگھل کر ناقابل تصور خطرات کا باعث بن سکتا ہے...

پاکستان کی جانب سے ایک سے زائد مرتبہ بھارت کو پیش کش کی جا چکی ہے کہ سیاچن گلیشیئر سے دونوں ممالک اپنی افواج واپس بلا لیں تا کہ نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے بلکہ سیاچن پر ہونے والے اخراجات دونوں ملک اپنے عوام کی فلاح پر خرچ کر سکیں ۔ علاوہ ازیں ماحول کو در پیش خطرات میں بھی کمی آ سکے ۔ دوہزارپانچ میں پاک بھارت حکومتیں اس امر پر متفق ہو چکی تھیں کہ سیاچن سے اپنی اپنی افواج واپس بلا لی جائیں۔ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے تو باقاعدہ اس امر کا اعلان بھی کیا تھا کہ سیاچن کو پیس پارک...

حالانکہ یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ سیاچن کے مقام پر انڈین آرمی کا مالی اور جانی نقصان پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے مگر بد قسمتی سے بھارت کی جانب سے ہٹ دھرمی کا رویہ برقرار ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

AbbTakk /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی عرب میں گھروں میں دعوتوں اور ملنے جلنے کے رجحان میں اضافہسعودی عرب میں گھروں میں دعوتوں اور ملنے جلنے کے رجحان میں اضافہسعودی وزارت صحت کے ترجمان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے ضرورت کے لیے تجارتی مراکز جانے کا تناسب تشویش ناک حد تک بڑھا ہوا ہے۔
مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، کپواڑہ میں مزید 5 نوجوان شہیدمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، کپواڑہ میں مزید 5 نوجوان شہید
مزید پڑھ »

او آئی سی نے کشمیر میں آبادی کے تناسب میں غیرقانونی تبدیلی کی کوشش مستردکردیاو آئی سی نے کشمیر میں آبادی کے تناسب میں غیرقانونی تبدیلی کی کوشش مستردکردیاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)او آئی سی نے کشمیر میں آبادی کے تناسب میں غیرقانونی تبدیلی کی کوشش مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی برادری موجودہ صورتحال کا
مزید پڑھ »

سینیٹائزر ہاتھوں میں خارش، آنکھوں میں جلن پیدا کرنے لگا - ایکسپریس اردوسینیٹائزر ہاتھوں میں خارش، آنکھوں میں جلن پیدا کرنے لگا - ایکسپریس اردوماہرین جلد نے رات کو سونے سے پہلے سرسوں کا تیل لگانے کا مشورہ دیدیا
مزید پڑھ »

سعودی عرب میں کورونا پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں: سعودی وزارتِ صحتسعودی عرب میں کورونا پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں: سعودی وزارتِ صحتریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، ایک
مزید پڑھ »

امریکا میں کرونا وائرس ایک دن میں 1165 جانیں نگل گیاامریکا میں کرونا وائرس ایک دن میں 1165 جانیں نگل گیاامریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 1165 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-06 21:11:52