سینڈرا بُلک: دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

मनोरंजन خبریں

سینڈرا بُلک: دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ
سینڈرا بُلکگریویٹیمعاوضہ
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 41%
  • Publisher: 53%

سینڈرا بُلک نے 2013 کی فلم 'گریویٹی' سے 70 ملین ڈالر کمائے ہیں، انہوں نے اس فلم میں اپنے ہیرو سے دگنا معاوضہ حاصل کیا اور دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین اداکاروں کے معاوضوں کی برابری کا مسئلہ عالمی سطح پر کئی برسوں سے زیرِ بحث ہے۔ بہت سے اداکارائیں اس بات پر تنقید کرتی ہیں کہ مرد اداکاروں کو خواتین کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے، چاہے دونوں مرکزی کردار ہی کیوں نہ ادا کر رہے ہوں۔ تاہم ایک اداکارہ نے اس روایت کو توڑتے ہوئے اپنے ہیرو سے دگنا معاوضہ حاصل کر کے سب کو حیران کردیا ہے اور یہی نہیں یہ اداکارہ دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی بن گئی ہے۔ یہ اعزاز ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سینڈرا بُلک

نے اپنے نام کیا جنہوں نے 2013 کی بلاک بسٹر فلم ’گریویٹی‘ سے مجموعی طور پر 70 ملین ڈالر کمائے۔ رپورٹس کے مطابق سینڈرا بُلک کو اس سائنس فکشن تھرلر کے لیے 20 ملین ڈالرز کا پیشگی معاوضہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلم کے منافع میں 15 فیصد حصہ لینے کا معاہدہ بھی کیا تھا، جس سے انہیں اضافی 50 ملین ڈالر حاصل ہوئے اور اس طرح وہ ایک فلم کے 70 ملین ڈالرز معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔ بالی ووڈ میں بھی کئی معروف اداکارائیں اس امتیازی سلوک پر آواز اُٹھا چکی ہیں جن میں پریانکہ چوپڑا بھی شامل ہیں جو اب بالی ووڈ کو خیر باد کہہ کر ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ وصول کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ یاد رہے کہ ہالی ووڈ فلم گریویٹی نے عالمی سطح پر 730 ملین ڈالرز سے زیادہ کمائے تھے جبکہ فلم میں سینڈرا کے ساتھی اداکار جارج کلونی کو 35 ملین ڈالر کا معاوضہ ملا تھا، جو سینڈرا کی کمائی کا نصف حصہ تھا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

سینڈرا بُلک گریویٹی معاوضہ اداکارہ ہالی ووڈ بالی ووڈ

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کے جی ایف 2 نے عالمی سطح پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور بھارت کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئیکے جی ایف 2 نے عالمی سطح پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور بھارت کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئیکے جی ایف 2 نے عالمی سطح پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور بھارت کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔
مزید پڑھ »

فلم کے جی ایف 2 نے عالمی سطح پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور بھارت کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئیفلم کے جی ایف 2 نے عالمی سطح پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور بھارت کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئیفلم کے جی ایف 2 نے عالمی سطح پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور بھارت کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی
مزید پڑھ »

اکشے نہ سلمان، بھارت میں رواں برس سب سے زیادہ ٹیکس کس اداکار نے دیا؟اکشے نہ سلمان، بھارت میں رواں برس سب سے زیادہ ٹیکس کس اداکار نے دیا؟2023-24 کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیات کی فہرست کے ٹاپ 10 میں کوئی بھارتی اداکارہ شامل نہیں
مزید پڑھ »

الو ارجن نے ' پشپا 2' کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گےالو ارجن نے ' پشپا 2' کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گےیہ معاوضہ بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔
مزید پڑھ »

نہ بابر نہ آفریدی: 2024 میں پاکستان میں کونسی اسپورٹس شخصیت سب سے زیادہ سرچ کی گئی؟نہ بابر نہ آفریدی: 2024 میں پاکستان میں کونسی اسپورٹس شخصیت سب سے زیادہ سرچ کی گئی؟گوگل نے 2024 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات اور موضوعات کی فہرست جاری کی ہے۔
مزید پڑھ »

’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئےنہ صرف جنوبی بھارت کی فلموں میں بلکہ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:16:21