سینیٹ کمیٹی میں رہنمائیں: نہروں، دریاؤں پر قبضے کے بارے میں ناکافی معلومات

سیاسی خبریں

سینیٹ کمیٹی میں رہنمائیں: نہروں، دریاؤں پر قبضے کے بارے میں ناکافی معلومات
سینیٹ کمیٹیآبی وسائلقبضے
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 46%
  • Publisher: 53%

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں دریاؤں اور نہروں پر قبضے اور تجاوزات کی ناکافی تفصیلات پیش کرنے پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان کی صدارت میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر مصدق ملک اور سیکرٹری آبی وسائل شریک ہوئے۔ اجلاس میں دریاؤں اور نہروں کے قریب زمیوں پر قبضے اور تجاوزات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں سوال کیا کہ بتایا جائے عدالتوں میں قبضے کے کتنے کیسز ہیں اور صوبوں میں کہاں کہاں ایسا ہوا۔ آپ نے سپارکو کو خط لکھنا تھا کہ کہاں کہاں زمین پر قبضہ ہوا۔اگر قبضے نہ ہوتے تو سیلاب ی صورتحال تشویشناک نہ ہوتی۔ اجلاس میں سندھ اور پنجاب میں

نہروں و دریاؤں کے پاس تجاوزات کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 153 تجاوزات تھیں، جن میں سے 87 ختم کر دیں۔ اسی طرح پنجاب میں دریاؤں کے پاس 153 تجاوزات ہیں۔ سندھ میں 26 جگہ تجاوزات ہیں اور حکومت نے 11 قبضے ختم کروائے ہیں جب کہ بلوچستان سے تجاوزات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پورا ملک اس پر ہی منحصر کرتا ہے مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ رکن کیٹی فیصل سلیم نے کہا کہ کے پی کے میں صرف ایک تفصیل بتا دی لیکن یہ نہیں بتایا کہ کہاں کہاں تجاوزات ہیں۔ سوات میں ہوٹل سیلاب میں بہہ جاتے ہیں پھر ہمیں معلوم ہوتا ہے تجاوزات تھے۔ حکام نے قائمہ کمیٹی کے استفسار پر بتایا کہ یہ سیٹلائٹ سے حاصل معلومات ہیں ہم خود دیکھنے نہیں گئے۔ ہم صوبائی حکومتوں سے جواب لے لیتے ہیں کہ کہاں کہاں دریاؤں پر تجاوزات ہیں۔ بعد ازاں سینیٹ کمیٹی کے ارکان نے دریاؤں پر تجاوزات کی تفصیلات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اجلاس مؤخر کر دیا۔ ارکان نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر دوبارہ بحث کریں گے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

سینیٹ کمیٹی آبی وسائل قبضے تجاوزات سیلاب حکومت معلومات

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سب سے زیادہ زرعی قرضے کس صوبے کو دیے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیںسب سے زیادہ زرعی قرضے کس صوبے کو دیے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیںصدر زیڈ ٹی بی ایل کی سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بریفنگ، کے پی اور بلوچستان کو کم قرضے ملنے پر اعتراض
مزید پڑھ »

انڈسٹریل ایریا لوڈ شیڈنگ سے پاک ہے جہاں چوری ہے صرف وہاں بجلی بند کرتے ہیں، کے الیکٹرکانڈسٹریل ایریا لوڈ شیڈنگ سے پاک ہے جہاں چوری ہے صرف وہاں بجلی بند کرتے ہیں، کے الیکٹرک2100 فیڈرز میں سے 1600 پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، کے الیکٹرک حکام کا سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
مزید پڑھ »

Tandlianwala پولیس سٹیشن میں ہلاک ہونے والے بھائیوں کی رپورٹTandlianwala پولیس سٹیشن میں ہلاک ہونے والے بھائیوں کی رپورٹFaisalabad کے نزدیک Tandlianwala میں پولیس سٹیشن پر حملا کے بعد تیسرا بھائیوں کی قتل کے واقعہ کے بارے میں ریپورٹ
مزید پڑھ »

زندگی کا مقصد صرف عمر نہیں ہےزندگی کا مقصد صرف عمر نہیں ہےیہ مضمون زندگی کے مقصد کے بارے میں ایک تجزیاتی مانیٹر پیش کرتا ہے اور طویل عمر کے بجائے زندگی میں انجام دہی کارناموں کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
مزید پڑھ »

ملکی صورتحال کی پریشانیملکی صورتحال کی پریشانییہ مضمون ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مختلف ذرائح کے لے سے غور کرتے ہوے سیاسی طور پر مختلف گروہوں کے دلوں میں موجود پریشانی کو بیان کرتا ہے۔
مزید پڑھ »

کوہلی نہ روہت، دنیا میں سب سے زیادہ کونسے بھارتی کرکٹر کو گوگل پر سرچ کیا گیا؟کوہلی نہ روہت، دنیا میں سب سے زیادہ کونسے بھارتی کرکٹر کو گوگل پر سرچ کیا گیا؟دنیا میں مختلف کھیلوں سے وابستہ مشہور کھلاڑیوں کے بارے میں مداح ہمیشہ کچھ نیا جاننا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ انٹرنیٹ پر گوگل سرچ انجن کا سہارا لیتے ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-17 02:50:06