ایئرپورٹ کے قریب 5 اہم مقامات پر پولیس چیک پوائنٹس قائم کر دیے ہیں جہاں 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات ہو گی
ایئرپورٹ کے اطراف میں آنے والے راستے محدود کر دیے گئے ہیں اور ریڈ زون میں صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جو ایئرپورٹ آنے، جانے یا وہاں اپنے فرائض سر انجام دینے کے مقصد سے موجود ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پرچینی انجینئرزکے قافلے پر خود کش حملے اورشارع فیصل پردو لگژری گاڑیوں میں سوارافراد کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر قائد میں سیکیورٹی کے انتظات مزید سخت کر دیے گئے، سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایئرپورٹ اوراس کے ملحقہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب 5 اہم مقامات پر اسٹار گیٹ، سی اے اے کلب، مدام بریج، ماڈل کالونی موڑ اور رینجرز چوکی فیونرل ایریا میں پولیس چیک پوائنٹس قائم کر دیے ہیں جہاں 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات ہوگی۔ایم 9 موٹر وے، ملیر کینٹ، میمن گوٹھ، ماڈل کالونی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ شہر کی طرف سفر کیلیے ریڈ زون سے گزرنے کے بجائے مین شارع فیصل اور ملیر ہالٹ کا راستہ اختیار...
ڈرگ روڈ سے آنے والے مسافر جو ملیر کینٹ یا ماڈل کالونی کی طرف جا رہے ہوں ان سے بھی گزارش ہے کہ اسٹار گیٹ یا سی اے اے کلب روڈ استعمال کرنے کے بجائے ملیر ہالٹ سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف سفر کریں۔Nov 17, 2024 09:53 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کراچی ایئرپورٹ اور اسکے ملحقہ علاقے ریڈ زون قرارریڈ زون میں ایئرپورٹ آنے، جانے یا وہاں اپنے فرائض سر انجام دینے والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی
مزید پڑھ »
شارع فیصل پر چلتی گاڑی سےفائرنگ، دو سیکیورٹی گارڈ زخمیسیکیورٹی فورسز نے گارڈز کو حراست میں لے کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا
مزید پڑھ »
کراچی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سخت، مسافروں پر نئی شرائط لاگوایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص ایئرپورٹ جاسکے گا، بزرگ مسافر کی صورت میں دو افراد کو ساتھ جانے کی اجازت ہوگی
مزید پڑھ »
ترکیہ نے اسرائیلی صدر کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیااسرائیلی صدر نے کوپ-29 اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیا تھا، رپورٹ
مزید پڑھ »
کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کے رخصت یا استقبال کیلئے آنے والوں پر نئے شرائط عائدپی اے اے کے شعبہ ویجیلنس نے یہ اقدامات کراچی ائیرپورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کےبعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے ہیں: ذرائع
مزید پڑھ »
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار بھرتی کرنے والے دہشت گرد سمیت 4 ہلاکسیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلگتار میں کارروائی کی، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »