سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلگتار میں کارروائی کی، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایک علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مرنے والوں میں وہ دہشت گرد بھی شامل ہے جو خودکش حملہ آوروں کو بھرتی کرتا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلگتار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔ جس کے دوران دیشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ سے انتہائی مطلوب سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں گروپ کا سرغنہ ثنا المعروف بارو بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارا جانے والا یہ دہشت گرد کیچ میں خودکش بمباروں کی بھرتی کے لئے مہرہ تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے علاقے کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔Nov 11, 2024 06:30 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج ہلاکہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے
مزید پڑھ »
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو علیحدہ کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا
مزید پڑھ »
سیکورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن؛ 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاکہلاک دہشتگردوں کے قبضے میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا؛سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 4 خوارج ہلاک، 3 زخمیہلاک ہونے والے خوارج متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
بلوچستان میں دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاکدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی، پولیس اور ایف سے مشترکہ کارروائی کی اور دو دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا
مزید پڑھ »
ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیںترک وزیرداخلہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے
مزید پڑھ »