ہلاک ہونے والے خوارج متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق 26 اور 27 اکتوبر کو خیبر پختونخوا میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے چار خوارج کو ہلاک اورتین کو زخمی کر دیا۔
شمالی وزیرستان میں ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ایک خوارج کی شناخت انصاف اللہ کے نام سے ہوئی۔ ایک اور مقابلے میں خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج قانون نافذ کرنے والے ادارے اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ مزید کسی خوارج کو تلاش کر کے ختم کیا جا سکے۔ پاک افواج کے ترجمان ادارے کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔ ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا فل کورٹ سے خطابخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی پشین اور ژوب میں کارروائی، 2 خوارج ہلاک اور 5 گرفتار17 اکتوبر ژوب میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی کی جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنپاک فوج نے بلوچستان کے ضلع پشین اور زhob میں سرگرم دہشت گردوں پر دو علیحدہ عمل کردارے کیے، جس کے دوران دو خوارج دہشت گرد ہلاک ہوئے اور پانچ گرفتار ہوئے۔
مزید پڑھ »
کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، کئی زخمیفائرنگ کے 2 الگ واقعات میں 8 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
مزید پڑھ »
شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہیدشمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہیدفائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 6 اہم دہشتگرد ہلاکسیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024ء کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا
مزید پڑھ »