سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی پانچ شیر بہنیں: ’ہماری ایک ایک بیٹی پانچ پانچ سو بیٹوں پر بھی بھاری ہے‘
ان کے بھرتی ہونے کے بعد تو تانتا ہی بندھ گیا، ہر دو سے تین سال بعد ان کی چھوٹی بہنیں ایک ایک کر کے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرتی چلی گئیں۔ان پانچوں بہنوں نے راولپنڈی کے کانوینٹ سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ یاد رہے کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے بھی اسی سکول سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔لیلیٰ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھوں نے بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد 21 سال اور کچھ ماہ کی عمر میں سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے اب تک پاکستان کی سب سے کم عمر سی ایس ایس افسر بننے...
ضحیٰ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بچپن ہی سے ہمیں ہماری والدہ اور والد نے بتایا تھا کہ ہمیں خودمختار بننا ہے اور ہماری تعلیم و تربیت پر بہت محنت کی۔‘ انھوں نے اپنے والدین کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بچپن ہی سے ہمیں بتایا گیا تھا کہ ہم نے دنیا میں کچھ کرنا ہے۔ کچھ ایسا کرنا ہے جو یاد رہ جائے۔اسی لیے میرے والدین شروع سے یہی کہا کرتے تھے کہ ہم بہنوں کو سی ایس ایس افسر بننا چاہیے کیونکہ اس میں کام کرنے کے بہت مواقع ہیں بلکہ صلاحیتوں کا صحیح طور پر اظہار بھی ہو سکتا ہے۔Courtesy Zoha Shah
وہ بتانے لگے کہ ’جب میری پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی تو اس وقت میرے رشتہ داروں نے ہم لوگوں کو مبارک باد دینے کی جگہ ہم دونوں سے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ اس مرتبہ بھی بیٹا نہیں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج جب کئی سال بعد میری پانچویں بیٹی نے بھی سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا ہے تو رشتہ دار مبارک باد دینے کے لیے ٹیلی فون پر ٹیلی فون کر رہے ہیں اور گھر میں مہمانوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
’جس پر اسی وقت میں نے اپنے دونوں بیٹیوں کے نام کے ساتھ اپنے نام کی جگہ پر ان کے دادا شیر کا نام لگایا تھا اور باقی بیٹیوں کے ساتھ بھی اسی طرح کیا۔‘ انھیں لیلیٰ کی ٹیچر نے بتایا کہ کلاس میں ایک مرتبہ انھوں نے لیلیٰ سے پوچھا کہ بڑے ہو کر کیا بنو گی تو اس پر لیلیٰ نے جواب دیا کہ اے سی۔ جس پر ٹیچر نے کہا کہ کون سی اے سی یہ جو کمرے میں لگے ہوئے ہیں تو لیلیٰ نے بڑے اعتماد سے جواب دیا کہ نہیں اسٹنٹ کمشنر۔
’جس پر میں نے آؤ دیکھانہ تاؤ اس سے کہا کہ گاڑی میں بیٹھو۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ دکان کھلی ہو گی۔ خوش قسمتی سے دکان کا کچھ سامان آیا تھا اس کی ان لوڈنگ ہورہی تھی تو دکان کے مالک سے گزارش کی تو انھوں نے وہ کتابیں ہمیں لادی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ بچیوں کی پڑھائی اور ان کے معاملات کو ان کی والدہ خورشید بیگم دیکھا کرتی تھیں۔ میں خود تو ملازمت کے لیے مختلف شہروں میں مقیم رہا کرتا تھا مگر ان کی والدہ تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی تھیں۔’جب ہم دونوں خریداری وغیرہ کے لیے باہر جاتے تو ان کو کام دے کر جاتے تھے۔ مگر ظاہر ہے بچے تو بچے ہوتے ہیں۔ یہ پڑھائی وغیرہ چھوڑ چھاڑ کھیل کود میں مصروف ہو جاتے تھے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ میری بلکہ ہم دونوں کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف بچیوں کا بہتر مستقبل تھا جو کہ ہماری ذمہ داری تھی۔ ساری زندگی کبھی بھی تعلیم و تربیت کے علاوہ کسی اور وجہ سے ڈانٹ ڈپٹ نہیں کی تھی۔ ہمیشہ رات کو بیٹھ کو ان کے ساتھ پڑھائی کے علاوہ بات چیت ہوتی تھیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملکی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہملکی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے آئی ایس آئی ہیڈ
مزید پڑھ »
سندھ کا 1241 ارب روپے کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلانکراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے مالی سال 2020-2021ء کا خسارے کا بجٹ پیش کر دیا۔ صوبائی بجٹ کا تخمینہ 1241 ارب روپے ہے۔ وفاق اور پنجاب کے برعکس سندھ حکومت نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل مالی معاملات سے نکلنے میں آپ کو اب زیادہ دن نہیں لگیں گے۔ فکر مند نہ ہوں۔ غیر متوقع ذریعے سے ایسا سلسلہ بنے گا کہ آپ
مزید پڑھ »
امارات کا 23 جون سے محدود اور مشروط فضائی سفرکی اجازت دینے کا فیصلہمتحدہ عرب امارات نے 23 جون سے اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کو مشروط اور محدود سمتوں میں فضائی سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امارات کی سرکاری
مزید پڑھ »
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 242 پوائنٹس کا اضافہ،242 پوائنٹس کا اضافہپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 242 پوائنٹس کا اضافہ،242 پوائنٹس کا اضافہ Read News Pakistan StockExchange KSE100 Index Increase PSX a_hafeezshaikh FinMinistryPak pid_gov
مزید پڑھ »