پنجاب میں لاہور کی حد تک شادیوں پر سنگل ڈش کا رواج ہے۔
چند دن پہلے بے تکلف اور پرانے دوستوں کا ایک کھانا تھا جس پر ہر طرح کے موضوعات پر گفتگو جاری تھی ۔ تمام دوست بنیادی طور پر لائل پور سے تعلق رکھتے تھے اور اب روزگار اور دیگر وجوہات کی بنا پر لاہور منتقل ہو چکے ہیں۔قہقہوں اور مسکراہٹوں کے درمیان یہ ذکر ہو رہا تھا کہ ہم چالیس پچاس سال میں کس قدر تبدیل ہو گئے ہیں۔
بہر حال پتا نہیں کیوں‘ بلکہ کیسے موجودہ شادیوں کی تقریبات کا ذکر آ گیا ۔ ہر بندہ شاکی تھا کہ موجودہ شادیاں حددرجہ مہنگی اور غیر ضروری رسومات کے بوجھ سے حد درجہ کثافت کا شکار ہیں ۔ پروفیسر فون کرتے کرتے اچانک کہنے لگا کہ میں نے اپنی شادی پر حد درجہ سادگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔اس سے پہلے کہ میں آگے بات کروں ‘ بتاتا چلوں کہ پروفیسر کے والد لائل پور کے رئیس ترین لوگوں میں شمار ہوتے تھے ۔
پروفیسر کے مطابق اس نے اپنے سسر محترم کو پہلے سے گزارش کر دی تھی کہ وہ ان کی دختر نیک اختر سے غیر روائتی طور پر شادی کرے گا اور صرف اور صرف دعاؤں کا طلب گار ہو گا۔جو شخص ‘ تمام وسائل رکھنے کے باوجود اتنی سادگی سے شادی کر سکتا ہے ۔ اس کے متعلق یہ پوچھنا یا سوچنا کہ اس نے سسرال سے کوئی جہیز وغیرہ لیا ہو گا ‘ بالکل عبث خیال ہے۔ پتا نہیں کیوں پروفیسر وہ بات کر رہا تھا جو اس نے ہم لوگوں سے کبھی بھی نہیں کی ۔ ولیمے کا بتانے لگا کہ شادی کے چند دن کے بعد‘ ایک ریسٹورنٹ میں دس پندرہ دوستوں کو لے گیا اور...
شادیوں کی تقاریب کا موسم ہے۔ ان گنت دعوت نامے وصول ہوتے ہیں ۔ لیکن کم جگہ ہی جانا ہوتا ہے ۔ ہاں قریبی عزیزوں اور رشتے داروں کی شادیاں بہر حال ضروری ہیں کیونکہ ان کی خوشی میں شریک ہونا بھی فرائض میں شامل ہے۔ ذرا غور فرمائیے کہ موجودہ حالات میں ہمارے ملک میں شادی کی تقریب دراصل ہے کیا؟ گھر کے اندر اور نزدیکی رشتے داروں کے گھروں میں ڈھولکیوں کے نام پر متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد پرتکلف کھانا موجود ہوتا ہے۔ معلوم نہیں یہ عجیب و غریب رسم یعنی ڈھولکی ہمارے پلے کس طرح پڑ گئی...
بارات کی طرف آئیں تو معمولات اور بھی بھرپور اخراجات کی طرف جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ دلہا دلہن کے اسٹیج کی آرائش پر لاکھوں سے کروڑوں روپے تک کے مقامی اور غیر ملکی پھول منگوائے جاتے ہیں ۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شادی بیاہ میں ناچ گانوں پر پابندی؟شادی بیاہ کی تقریبات میں رقص و موسیقی ہماری ثقافت کا حصہ رہا ہے
مزید پڑھ »
آمنہ ملک کو شادی کے بعد کن حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑا؟شادی کے بعد پہلی بار احساس ہوا کہ شادی محض تقریبات تک محدود نہیں ہوتی، اداکارہ
مزید پڑھ »
شادی بیاہ میں رقص و سرور پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیشڈی پی او مہک ملک کو بلائے تو آرٹ اور کلچر اور غریب آدمی بلا لے تو فحاشی کہا جاتا ہے، اسپیکر
مزید پڑھ »
بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بچے کی ولادتبلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی 31 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی
مزید پڑھ »
’پشپا 2‘ کی خطرناک جھلک : الو ارجن اور فہد فاضل کی دھماکے دار تصویر جاریدیوالی پر الو ارجن اور رشمیکا مندانا کے شادی شدہ کردار کی جھلک بھی جاری کی گئی تھی جس نے شائقین کو مزید پرجوش کر دیا
مزید پڑھ »
طلاق کی افواہوں کے دوران ابھیشیک ایشوریا کی نئی تصویر نے مداحوں کو خوش کردیااداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں لیکن گزشتہ کئی عرصے سے دونوں کا رشتہ مشکلات سے دوچار ہے
مزید پڑھ »