عوام باغیوں کی من گھڑت افواہوں پرکان نہ دھریں، شامی فوج بغاوت پر قابو پانے کے لیےکوششیں جاری رکھی ہوئی ہے، شامی آرمی چیف
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات کے چند گھنٹے بعد شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شامی صدارتی محل کا بیان جاری کیا جس میں ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئےکہا گیا ہےکہ صدر دمشق میں ہی ہیں اور اپنی ذمہ داریاں سرگرمی سے نبھانے میں مصروف ہیں۔
خیال رہےکہ شام میں باغی حمص میں داخل ہوگئے ہیں اور باغیوں کی دمشق کی طرف پیش قدمی جاری ہے، باغیوں نے دمشق کے جنوبی ٹاؤن صنمین پر قبضےکا دعوٰی بھی کیا ہے۔شام: باغیوں نے ایک اور اہم شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا، دمشق سے 100 کلومیٹر دور پہنچ گئے اے ایف پی کے مطابق شامی اپوزیشن باغیوں کے ایک کمانڈر حسن عبدالغنی نے بتایا ہے کہ ہماری افواج نے دارالحکومت دمشق کو گھیرے میں لینےکا آخری مرحلہ شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ شام میں موجود ایران کی پاسدارن انقلاب کے اعلیٰ فوجی عہدیدار شام سے نکل چکے ہیں۔ادھر شامی آرمی چیف جنرل عبدالکریم محمدابراہیم نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ شامی عوام باغیوں کی من گھڑت افواہوں پرکان نہ دھریں، شامی فوج بغاوت پر قابو پانے کے لیےکوششیں جاری رکھی ہوئی ہے۔
شامی آرمی چیف کے مطابق فوج نے باغیوں پر شدید حملے کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے، باغیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دیہی علاقوں میں فوج کے دستے موجود ہیں، عوام کے تعاون سے جلد بغاوت پر قابو پالیا جائےگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شام؛ باغیوں نے صدر بشار الاسد کے محل پر قبضہ کرکے اپنا پرچم لہرا دیاشام کے علاقے حلب میں باغیوں نے حکومتی فورسز کو پسپا کردیا
مزید پڑھ »
ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں اہم ذمہ داری سونپ دیایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے 119 ملین ڈالر خرچ کیے تھے
مزید پڑھ »
استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم نو، 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلانپارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی منظوری دی
مزید پڑھ »
شامی باغیوں کی دمشق کی جانب پیش قدمی، سیکڑوں فوجیوں اور سرکاری افسران نےعراق میں پناہ لے لیشامی باغیوں نے دمشق کے جنوبی ٹاؤن صنمین پر قبضےکا دعوٰی بھی کیا ہے، سیکڑوں شامی فوجی اور ایران نواز ملیشیا کے درجنوں رضاکار بھاگ کر عراق میں داخل ہوگئے
مزید پڑھ »
بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے سامنے زمین بوس؛ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیاٹرمپ کے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی
مزید پڑھ »
اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقاتصوبائی وزیر اطلاعات نے اخبارات کو ادائیگی کا پرانا طریقہ کار بحال کرنے کی یقین دہانی کے علاوہ اخبارات کو ٹینڈر نوٹس کے اجرا کی بحالی کا بھی اعلان کیا
مزید پڑھ »