شراب کا لائسنس، بزدار نے نیب میں جواب جمع کرا دیا

پاکستان خبریں خبریں

شراب کا لائسنس، بزدار نے نیب میں جواب جمع کرا دیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 29 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

شراب کا لائسنس، بزدار نے نیب میں جواب جمع کرا دیا تفصيلات جانئے: DailyJang

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے حکام نے آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔نیب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو 12 صفحات پر مشتمل پرفارما دیا تھا، جس کے ذریعے عثمان بزدار سے تمام جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ان کے اہلِ خانہ کے نام پر جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔ واضح رہے کہ شراب لائسنس اجراء کیس میں طلب کرنے پر 12 اگست کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور میں قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہوئے تھے۔عثمان بزدار پونے 2 گھنٹے تک نیب آفس میں رہے تھے، اس موقع پر نیب حکام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو 18 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

بعد ازاں نیب لاہور کی جانب سے شراب لائسنس کیس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سوالنامہ وزیر اعلیٰ ہائوس لاہور ارسال کیا گیا تھا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مصر میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے فریزر میں چھپا دئیےمصر میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے فریزر میں چھپا دئیےقاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصری شہری نے معمولی جھگڑے پر اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کردئیے۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات
مزید پڑھ »

اسلام میں برزخ کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟ آپ بھی جانئےاسلام میں برزخ کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟ آپ بھی جانئےاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برزخ یا عالم برزخ کے بارے میں ہر مسلمان جانتا ہے، مگر اس کے متعلق مکمل تفصیل بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق
مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران بھارتی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک - ایکسپریس اردومقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران بھارتی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک - ایکسپریس اردوہلاک ہونے والوں میں 2 کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے جب کہ ایک اسپیشل پولیس آفیسر تھا، مقامی حکام
مزید پڑھ »

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں 99 فیصد تک کمیپنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں 99 فیصد تک کمیلاہور : پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں 99 فیصد تک کمی سامنے آئی اور صرف 56نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
مزید پڑھ »

بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئیبدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئیلاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہوں گی جس سے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 00:59:10