راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پہلی کارروائی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے، پہلی کارروائی کے بعد کلیئرنس آپریشن میں ایک اور جھڑپ کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی پاک افغان بارڈر کے قریب کی گئی جہاں 5 دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 شر پسند ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔پاکستان عبوری افغان حکومت سے مستقل کہتا رہا ہے کہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔
گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ دہشتگردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف واقعات میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور دراندازی کو بھی ناکام بنادیا، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
سمندری کچھوے نے 8 بچوں کی جان لے لی، مگر کیسے؟افریقی ملک تنزانیہ کے علاقے زنجبار میں سمندری کچھوے کا گوشت کھانے سے 8 بچے ہلاک جبکہ 78 سے زائد افراد بیمار پڑ گئے۔
مزید پڑھ »
ماچس کی تیلیوں سے بنائے گئے ایفل ٹاور نے ریکارڈ قائم کرلیااس سے قبل یہ ریکارڈ لبنانی شخص توفیق داہر نے 2009 میں بنایا تھا
مزید پڑھ »
دنیا کے طویل اور پست قامت افراد کے درمیان چھ سال بعد ملاقاتاس سے قبل دونوں کے درمیان پہلی بار ملاقات مصر میں ہوئی تھی
مزید پڑھ »
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ، ڈیزل کے نرخ برقرارحکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
مزید پڑھ »
غزہ میں رمضان کے آغاز تک جنگ بندی ہونا مشکل ہے، امریکی صدرغزہ میں جنگ بندی کے لیے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے، حماس
مزید پڑھ »