سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے دو علاقوں میں 11 اور 12 جنوری کی درمیابی شب کارروائیاں کیں، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، مارے گئے خوارج عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔Jan 10, 2025 10:45 AMJan 10, 2025 10:31 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک، میجر شہیدسیکیورٹی فورسز نے بنوں جانی خیل، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کیں، 8 خوارج زخمی حالت میں گرفتار
مزید پڑھ »
جنوبی وزیرستان میں آپریشن میں 13 خوارج ہلاکسیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 13 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاکخیبرپختونخوا میں 17 اور 18 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے تین علیحدہ کارروائیوں میں 11 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 خوارج ہلاکخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 جنوری کو تین الگ الگ کارروائیوں میں 19 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
مزید پڑھ »
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہیدسیکیورٹی فورسز نے 3 الگ الگ مقامات پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کیں
مزید پڑھ »
پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک، میجر شہیدآپریشن میں شدید فائرنگ کے دوران 31 سالہ میجر محمد اویس (ضلع نارووال کے رہائشی)، جو اپنی ٹیم کی قیادت کررہے تھے شہید ہوگئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »