شہبازشریف نے وطن واپسی کی تیاری کر لی ARYNewsUrdu
لندن: اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں ان کے وطن پہنچنے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز نمائندے کے مطابق لندن میں موجود شہبازشریف کی بڑے بھائی نوازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہوئی جس میں طویل مشاورت کے بعد شہبازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ شہبازشریف اگلے چند روز میں وطن لوٹ جائیں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی اگلے 2 روز میں واپسی کا امکان ہے۔شہبازشریف لندن میں نوازشریف کی ناسازی طبیعت کے باعث کے ان ہمراہ موجود ہیں، لندن میں ان کی موجودگی کو 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
شہبازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف اور راناثناء اللہ عندیہ دے چکے ہیں، رہنماؤں نے متعدد بار میڈیا سے بات چیت میں شہبازشریف کی فروری کے آخری میں وطن واپسی کی پیشگوئی کی تھی۔ واضح رہے کہ 20 نومبر کو شہبازشریف اپنے بھائی نوازشریف کے ساتھ لندن پہنچے تھے، جب صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب تک لندن میں ہیں؟ تو شہباز شریف نے برُا مان گئے اور کہا کہ آپ کہیں تو ابھی چلاجاؤں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ساڑھی کے رنگ پر اعتراض، دلہا کی ماں نے عین بارات میں رشتہ ختم کردیانئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں دلہا کے اہل خانہ نے دلہن کی ساڑھی کے رنگ اور کوالٹی کو جواز بنا کر شادی سے ہی انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک میں واقع گاؤں کے رہائشی لڑکا راگھو اور لڑکی سنگیتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے
مزید پڑھ »
کبڈی ورلڈ کپ: پاکستانی فیڈریشن نے بھارتی حکام کے بیان کی تردید کردی - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
سیاسی جماعتوں کے پاس کتنے مالیت کے اثاثے ہیں ،الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیںاسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 82 سیاسی جماعتوں
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسان اللہ احسان کے فرار کی بازگشت | Abb Takk News
مزید پڑھ »